
سانحہ مری میں 23 افراد شدید برفباری ، ٹریفک جام اور دیگر وجوہات کی بناء پر جان کی بازی ہارگئے جس کی وجہ سے وفاقی اور صوبائی حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے، ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے رہنما، سپورٹرز اور ان جماعتوں کے حامی صحافی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
ان کی جانب سے نہ صرف بزدارحکومت اور وفاقی حکومت پرسوالات اٹھائے جارہے ہیں بلکہ عمران خان کے پرانے بیانات کے کلپس شئیر کرکے طنز وطعن میں مصروف ہے۔
لیکن دوسری جانب پاکستان میں اکثریت نہ صرف حکومت کو بلکہ مری کی ہوٹل انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنارہی ہے اور مری والوں کو انسانیت سے عاری قراردے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھندے کے چکر میں مری والوں کی انسانیت مرچکی ہے، پیسے کے لالچ میں نہ صرف عوام کی جیبیں صاف کرتے ہیں بلکہ بدتمیزی اور مارکٹائی پر بھی اترآتے ہیں۔
سوشل میڈیاصارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ خداکی پناہ 10، 20 ہزار والے کمرے کا 50 سے 70 ہزار مانگ رہے ہیں، انڈا 500 روپے، کیا انہوں نے پیسہ قبر میں لیکر جانا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1480275807335591936 https://twitter.com/x/status/1480271540335824897 https://twitter.com/x/status/1480287894489214978 https://twitter.com/x/status/1480274805404413962
ان سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالانا ہو یا بند گاڑی کو دھکا لگانا ہو مری والوں نے اس کے بھی پیسے چارج کئیے چھوٹی گاڑی ہزار روپے بڑی گاڑی تین ہزار تک لئیے... صرف دھکا لگانے کے
https://twitter.com/x/status/1480291169678549000 https://twitter.com/x/status/1480278192321712134 https://twitter.com/x/status/1480388388540887051
ان کا کہنا تھا کہ مری کے مقامیوں نے برف میں پھنسے مجبور لوگوں کو بالکل اس ہی طرح لوٹا جس طرح میدان جنگ میں مال غنیمت لوٹا جا تا ہے
https://twitter.com/x/status/1480137368090734593 https://twitter.com/x/status/1480387582684975191 https://twitter.com/x/status/1480390791818268680 https://twitter.com/x/status/1480394199635841027
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی قوم سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ عملی غیرت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے تو مری مافیہ تو چھوٹی سی چیز ہے بڑے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1480387905088589830
ایک خاتون نے تبصرہ کیا کہ رف کی چادر میں انسانیت پگلتی رہی تڑپتی رہی سسکتی رہی مرتی رہی اور مری والے زیادہ سے زیادہ منافع کما کر لوٹتے رہے یہ سرمائے کی ہوس تھی وہ مدد کے متلاشی رھے اور یہ لوٹتے رہے تاکہ ھم بھی بڑے سے بڑا سرمایہ دار بن سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1480393406459387905
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ جتنے مرضی #بائیکاٹ_مری کے ٹرینڈ چلاتے رھیں،اگلے ھفتے کے آغاز پر جو محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشینگوئی کی ھے لوگ وہ دیکھنے مری پہنچ جائیں گے۔ آج حکومت سڑکیں کھول دے یہی مری ھوگا جس کی سڑکوں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ھوگی۔
https://twitter.com/x/status/1480388315731820547
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹرینڈ کی مذمت بھی کی اور کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، مری کے لوگوں میں انسانیت ابھی مری نہیں، وہاں موجود لوگوں کو ریسکیو کرنے مری کے لوگ بھی آگے آگے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہوٹل مالکان زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں، لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاکر مہنگی اشیاء بیچ رہے ہیں تو اس میں نہ صرف یہ لوگ بلکہ حکومت بھی قصوروار ہے۔ حکومت نے کیوں چیک اینڈبیلنس نہیں رکھاان پر؟ ایسے لوگوں کو قانون کا ڈنڈا ہی انسان بناتا ہے۔
انصار عباسی کا کہنا تھا کہ کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورے مری کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ کسی کی مجبوری کا فائدہ اُٹھانا غیر انسانی اور غیر اسلامی رویہ ہے۔ میرا تعلق مری سے ہےاور میں اُن تمام افراد کی پرزور مزمت کرتا ہوں جنہوں نے برف باری کے دوران سیاحوں کی مجبوری کو اپنے لیے پیسہ بنانے کا ذریعہ بنایا
https://twitter.com/x/status/1480200241529835522
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ لاہور موٹر وے پر عورت کے ساتھ ریپ ہوا تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سب لاہور والے زانی ہیں؟؟ کیا کراچی میں بوری بند لاشیں ملنے پر کہہ دیا جائے کہ سب کراچی والے قاتل ہییں
https://twitter.com/x/status/1480389101555798016
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/murrii112131.jpg