اے ٹی ایم مشینوں پر سائبر حملوں سے متعلق خبریں؟ حقیقت سامنے آ گئی

3atmmmachinejkjdkjkjkjkjss.png

پاکستان میں رقوم کی منتقلی کے بڑے پلیٹ فارم ون لنک لمیٹڈ نے اے ٹی ایم مشینوں پر سائبر حملوں سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چند روز سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پاکستان بھر میں تمام اے ٹی ایم مشینوں پر سائبر حملے کیے گئے ہیں جس کے باعث تمام اے ٹی ایم مشینوں کو 2سے 3 روز تک کیلئے بند کردیا جائے گا۔

ون لنک لمیٹڈ کی جانب سے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بڑے بینکوں کا ایک کنسورشیم ہے جس کا نمائندہ انٹر بینک ایک نیٹ ورک کو چلاتا ہے،آن لائن بینکنگ یا اے ٹی ایم مشینوں کے نظام میں آج تک کسی قسم کے سائبر حملے کا خطرہ سامنے نہیں آیا ہے۔


ون لنک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں فنانشل سروس انڈسٹری ہر وقت چوکنا رہتی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے مالیاتی ڈھانچے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کام شروع کردیا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔
 

Back
Top