
موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی کار سے 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا جسے ریسکیو عملے نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موٹروے ایم 2 بھیرہ کے قریب کھڑی کار سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت، 6 سالہ عون علی، 30 سالہ مہر، 60 سالہ رومیلا اور 25 سالہ ثمر کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھلوان کے قریب کافی دیر سے ایک کار کھڑی ہے جس پر موٹروے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تھی اور گاڑی کا انجن چل رہا تھا اور اس میں موجود تمام افراد بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے۔ ریسکیو عملے کے آنے پر پتہ چلا کے گاڑی میں موجود 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا۔
ریسکیو عملے نے فوری طور پر عمر قاسم نامی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا اور طبی امداد دی گئی جس کے بعد اس کی طبیعت سنبھلنے پر اس نے بتایا کہ ہمارا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر ایک جگہ رک کر جوس اور کچھ اشیاء خرید کر سفر دوبارہ سے شروع کر دیا، کچھ دور جانے کے بعد ہی میرے طبیعت خراب ہونے لگی۔
ڈرائیور قاسم نے بتایا کہ میں نے سائیڈ پر گاڑی پارک کی جس کے بعد مجھے نہیں پتا کہ کیا ہوا، گاڑی میں سوار خاندان میکلوڈ روڈ لاہور کا رہائشی بتایا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک موٹروے پر سفر کرنے والے خاندان کے افراد کی پراسرار حالت میں موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوائزننگ بھی ہو سکتی ہے، پولیس سٹیشن پھلروان تھانے کا عملہ ہسپتال پہنچ گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ صحافی خرم اقبال نے گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: اس گاڑی میں ایک بدنصیب خاندان لاہور سے اسلام آباد بذریعہ موٹروے سفر کر رہا تھا، راستے میں کسی بیکری سے چپس اور پیٹیز کھانے کے بعد 3 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے، گاڑی میں لاشیں بھیرہ انٹرچینج سے موٹروے پولیس کو ملیں، بتایا جا رہا ہے فوڈ پوائزنگ سے اموات ہوئیں۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1826878484557562200
رشید اقبال نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا: ایکسپائرڈ جوس پینے سے بھیرہ کے مقام پر موٹروے پر کھڑی اس گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق، یہ فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی تھی، اسلام آباد جا رہی تھی۔ ہمارے ملک میں ہر کاروبار میں دو نمبری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عوام براہ راست متاثر ہیں، چیکنگ کا کوئی نظام ہی موجود نہیں!
https://twitter.com/x/status/1826910816651640875
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14motorwahadsanmmk.png