ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

11inflationnsksdh.png

کپڑوں، ماچس اور بریڈ سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا: رپورٹ

عوام اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں اور مہنگائی کے طوفان نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے ملک بھر میں مہنگائی کی شرح اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنے کے باوجود پچھلے ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اداریہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 23 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اس وقت بھی 41 اعشاریہ 05 فیصد ہے۔ ملک بھر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رواں ہفتے کے دوران انڈے، دال ماش، لہسن اور فی کلو پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چینی، آلو اور ٹماٹر سمیت 14 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں۔ رواں ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 22 روپے 68 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 13 روپے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 49 پیسے، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 50 پیسے اور انڈوں کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 28 روپے 95 پیسے، فی کلو آلو کی قیمت میں 4 روپے، فی کلو چینی کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گندم کے آٹے، پتی اور گھی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کپڑوں، ماچس اور بریڈ سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
It's ok. mushkil faislay hain. mulk bachana hai.

PTI kay door ki tarah mehngai tu nahi hai naa.

Back
Top