
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گرد اپوزیشن نے گھیرا تنگ کرنے کی ٹھان لی ہے، اپوزیشن کی جانب سے صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے،جس کا مقصد اس بات کا بغور جائزہ لینا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تین سال قبل جن سہاروں کے بل بوتے پر اقتدار میں آئے تھے کیا اب وہ حقیقت میں ان سہاروں سے محروم ہوتے جارہئ ہیں یا اب بھی عمران خان کو ان کی سپورٹ حاصل ہے۔
جنگ نیوز کی خبر کے مطابق خبریں سرگرم ہیں کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوچکی ہیں، اپوزیشن نے حکومت کیخلاف پارلمینٹ میں اپنی مہم مزید تیز کرنئ کی تیاری کرلی ہے، اور اب اپوزیشن جماعتیں سنجیدگی سے اپنی پارلیمانی حیثیت کا جائزہ لینے کی کوششوں میں ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق اپوزیشن ایک صفحے پر ہونے کے حکومتی دعوے کے تناظر میں حکومت کی تنہائی کو بھی جانچنا چاہتی ہے، جس کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا منصوبہ زیر غور ہے، اور اگر اپوزیشن جماعتیں صادق سنجرانی کو ہٹانے میں کامیاب ہوئیں تو انہیں وزیراعظم کے خلاف کوئی بھی اقدام اٹھانے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
صادق سنجرانی کے جانے سے حکومت لازمی طور پر مزید دباؤ میں آجائے گی،لیکن اگر اپوزیشن کسی بھی وجہ سے سینیٹ میں اپنے مقاصد کے حصول شکست کھاتی ہے تو پھر اپوزیشن کا حکومت گرانے کا خواب ادھورا رہ سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sanjrani-opp1121.jpg