ایک اور عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں کمی کردی

iahah1121.jpg

عالمی ادارے اسٹینڈرڈز اینڈ پور ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سی کم کرکے سی سی سی پلس کردی گئی ہے۔

ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کی گئی ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں اور شدید مہنگائی نے بھی پاکستانی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں، پاکستان کے خراب اقصادی حالات کو دیکھتے ہوئے ریٹنگ میں کمی گئی۔

ایس اینڈ پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ برقرار رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرض کی ادائیگی کےسبب ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16دسمبر کو 12 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے پاس 16دسمبر کو 6ارب 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 16 دسمبر کو 5ارب 88کروڑ 39لاکھ ڈالر تھے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their illegal handlers are responsible for the economic and constitutional mess of the country.
 

Back
Top