ایک اور رنگ روڈ سکینڈل: ندیم افضل چن کا وزیراعظم کے نام ویڈیو پیغام

nadeem1-1-121.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے اپنی ہی حکومت کے ایک اور کرپشن اسکینڈل سے متعلق نشاندہی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پنجاب حکومت کے ایک اور اسکینڈل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سالم سرگودھا رنگ روڈ روالپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ٹو ہے، اس منصوبے میں بھی مخصوص ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بیوروکریٹس کو فائدہ پہنچانے کیلئے روٹ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اس منصوبے کا ایک نیا روٹ بنایا گیا ہے جس سے متعلق پہلے ہمیں آن بورڈ بھی نہیں لیا گیا، میں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بھی انہیں اس اسکینڈل سے متعلق آگاہ کیا تھا۔


ندیم افضل چن نے پارٹی سربراہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار سے معاملے کی انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں روٹ کی تبدیلی میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئےانکوائری ہونی چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد اس میں بیوروکریٹس، بزنس ٹائیکون اور بیوروکریٹس کے رشتہ داروں کے نام سامنے آئیں گے جنہوں نے نئے روٹ کے اردگرد کی زمین خرید لی ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ایک اور اسکینڈل تو یوں لکھا ہے جیسے پہلے والے اسکینڈل کے سارے مجرموں کو پھا دے چکے ہو؟
چلنے دو رشوت کا سسٹم یہاں بند کرنا ناممکن ہے
 

Everus

Senator (1k+ posts)
لوٹے کے سر والا ندیم افضل چن
چن کی بجائے اسے ل لکھنا تھا لیکن ن نہیں لکھا پوسٹ پلیت ہو جاتی
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
ایک اور اسکینڈل تو یوں لکھا ہے جیسے پہلے والے اسکینڈل کے سارے مجرموں کو پھا دے چکے ہو؟
چلنے دو رشوت کا سسٹم یہاں بند کرنا ناممکن ہے
Sir if PMIK has to punish people then what is the purpose of having justice system in Pakistan?
Also as per the thread, the mess is created by bureaucrats. Are these bureaucrats hired by PTI?
 

Back
Top