
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے اپنی ہی حکومت کے ایک اور کرپشن اسکینڈل سے متعلق نشاندہی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پنجاب حکومت کے ایک اور اسکینڈل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سالم سرگودھا رنگ روڈ روالپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ٹو ہے، اس منصوبے میں بھی مخصوص ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بیوروکریٹس کو فائدہ پہنچانے کیلئے روٹ کو تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اس منصوبے کا ایک نیا روٹ بنایا گیا ہے جس سے متعلق پہلے ہمیں آن بورڈ بھی نہیں لیا گیا، میں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بھی انہیں اس اسکینڈل سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
ندیم افضل چن نے پارٹی سربراہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار سے معاملے کی انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں روٹ کی تبدیلی میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئےانکوائری ہونی چاہیے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد اس میں بیوروکریٹس، بزنس ٹائیکون اور بیوروکریٹس کے رشتہ داروں کے نام سامنے آئیں گے جنہوں نے نئے روٹ کے اردگرد کی زمین خرید لی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadeem1-1-121.jpg