ایکس(ٹوئٹر) پر "ایاک نعبدوایاک نستعین" ٹاپ ٹرینڈ کیوں ہے؟


kakah1i1h21.jpg

نگراں وزیراعظم کی جانب سے طالب علم کو جواب، ٹویٹرپر "ایاک نعبدوایاک نستعین" ٹرینڈ کرنے لگا

آغا خان یونیورسٹی کے طالب علم کی جانب سے نگراں وزیراعظم سے سوال اور ملنے والے جواب کے بعد ٹویٹر پر "ایاک نعبدو وایاک نستعین" کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی جانب سے نگراں وزیراعظم سے سوال پوچھنے سے پہلے"ایاک نعبدو وایاک نستعین" پڑھنے پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں "ایاک نعبدو " سن کر ہی سمجھ گیا تھا کہ بہت تیاری کے ساتھ جواب دینا ہوگا۔

وزیراعظم کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر یہ کلپ تیزی سے وائرل ہوناشروع ہوا اور صارفین نے اس پر تبصرے شروع کردیئے، تھوڑی ہی دیر میں ایاک نعبدو وایاک نستعین کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگیا۔
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں عمران خان کی جانب سےقرآنی تعلیمات کے حوالے سے کی گئی گفتگو شامل تھی، عمران خان کا کہنا تھا "میرا نصب العین ہے ، ایاک نعبدو و ایاک نستعین"۔
https://twitter.com/x/status/1733451384568397844
جہانزیب پراچہ نے کہا کہ عمران خان غیر قانونی جیل کاٹتے ہوئے بھی اپنے اوپر لگائے کاٹے مٹاتا جارہا ہے اور نظام چلانے والے آزاد بیٹھ کر بھی اپنے اوپر کاٹے لگواتے چلے جارہے ہیں، انہیں اتنی بھی سمجھ نہیں آرہی۔
https://twitter.com/x/status/1733469608173277452
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ وہاب خان نے کہا کہ جواب سننے کے بعد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اس رویے پر افسوس ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1733024628497596769
حسان خان بلوچ نے کہا کہ سانحہ لمز کے بعد اب سانحہ آغا خان یونیورسٹی،خان کی تیار کردہ نسل الحمد اللہ کلمہ حق کہنا خوب جانتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1733065735881015358
شاہینہ طاہر نے کہا کہ کاکڑ صاحب کا رنگ کیوں اڑ گیا؟ مرشد کے شاگرد بھی مرشد کی طرح ٹکر کے اسٹوڈنٹس ہیں ماشااللہ۔
https://twitter.com/x/status/1733430243480785125
انامتا ملک نے کہا کہ جیسے ہی لڑکے نے قرآنی آیت کی تلاوت شروع کی کاکڑ کے ذہن میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔
https://twitter.com/x/status/1733058997580652698
 

Back
Top