
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے ایکس کی بندش اور اس تک رسائی میں دشواری سے متعلق ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایکس قابل رسائی نہیں ہے۔
پی ٹی اے کیجانب سے یہ وضاحت سندھ ہائی کورٹ میں ایکس کی بندش کےخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اس وقت سامنے آئی جب پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بند ش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کی اور عدالت کو بتایا کہ جس دررخواست میں میں پی ٹی اے کا وکیل ہوں اس میں ایکس کی بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن واپس لیا جاچکا ہے۔
عدالتی استفسار پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ٹویٹر تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہے،28 مارچ کو حکومت نے کہا کہ ایکس کام کررہا ہے مگر تاحال یہ پابندی ہٹائی نہیں گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بند کیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایکس کی بندش پر وجوہات دینی چاہیے سرکاری موقف کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/xahai1h1h.jpg