Haris Abbasi
Minister (2k+ posts)
ایڈمنز کے لئے مختصر درخواست
جیسا کہ کچھ ہی دن قبل سیاست پی کے کے فیس بک پیج پر بین لگا دیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .میں نے خود ٹویٹر میں آواز اٹھائی .سیاست پی کے فیس بک پیج کے تقریبا ٣٦ لاکھ لائیکس تھے .ایک سب سے اچھی بات یہ تھی کہ سیاست پی کے ایڈمنز ممبرز کی آرٹیکلز اپنے فیس بک پیج پر ڈالتے تھے جس سے ممبرز کو بہت حوصلہ ملتا تھا اور ساتھ ہی سیاست پی کے کے ساتھ ساتھ ممبرز بھی عوام میں مقبول ہوتے تھے .میری ایک تھریڈز کو ڈیڑھ لاکھ ویوز بھی اسی پیج کی وجہ سے ملے .مجھ جیسے ممبرز کے لئے یہ وقت انتہائی تکلیف دہ ہے .میں دوسری ویب سائٹ میں مصروف ہونے کے باوجود بین کے خلاف آواز اٹھانے کی پوری کوشش کرتا رہا .آخر یہ پیج بین کیسے ہوا میں بتاتا ہوں اور میں جو کہوں گا اس پر مجھے80 فیصد یقین ہے سیاست پی کے میں فرقہ وارانہ اور انتہائی پسند ممبرز کی ایک کثیر تعداد موجود ہے .مشعل خان کے واقعہ کے بعد انتہائی پسند ممبرز کھل کر سامنے آئے .ماضی میں طالبان اور دہشتگردوں کے نظریے کے پرچار کے لئے یہاں بہت تھریڈز ڈل چکے ہیں .قصور سیاست پی کے کی انتظامیہ کا کوئی نہیں ہے مگر نقصان بھی سب سے زیادہ انہی کا ہوا .فرقہ وارانہ اور انتہا پسندانہ مواد ممبرز یہاں ڈالتے رہے حکومت اس کا بھرپور فائدہ اٹھا گئی .فیس بک کو کثیر تعداد میں اس حوالے سے حکومتی میڈیا سیل نے سکرین شاٹس تیار کرکے دیے ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ لنکس بھی جمع کیے ہوں گے .یہ لنکس حکومتی میڈیا سیل کی جانب سے فیس بک انتظامیہ کے ساتھ چودھری نثار کی ہونے والی ایک ماہ قبل ملاقات میں رکھے گئے ہوں گے .غیر ملکی انتہا پسندانہ اور فرقہ وارانہ مواد کو انتہائی ناپسند کرتے ہیں جس کآ حکومت نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔حکومت ویب سائٹ پوری خود بھی بند کرسکتی تھی مگر ان کے لئے پریشر برداشت کرنا انتہائی مشکل ہونا تھا .اسی لئے انھوں نے فیس بک انتظامیہ کے ذریعے اپنے گھٹیا مقاصد پورے کیے .ان کا مقصد تو عوام کو ایسے پیج سے دور کرنا تھا جس سے عوام آگاہی حاصل کریں .اسی لئے ویب بند کرنے کے بجائے فیس بک پیج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وہ بھی خود پیچھے چھپ کر .میری سیاست پی کے انتظامیہ سے درخواست ہے کہ فلفور سیاست پی کے میں اسلامک سیکشن کے اختیارات محدود کیے جائیں .ایڈمنز کی اجازت کے بعد اسلامک تھریڈ ویب پر نشر ہوں اور کوئی بھی ان تھریڈز میں اضافہ ڈسکشن نہ کر پائے .میں اسوقت ایک ویب کی ایڈمن ٹیم کا حصہ ہوں اور وہاں اسلامک سیکشن پوری طرح بند ہے .میں چاہتا ہوں سیاست پی کے کی انتظامیہ اس فورم کو بھی صرف سیاسی اور سماجی موضوعات کے لئے استعمال کرے شکریہ .الله کرے آپ کا پیج جلد سے جلد بحال ہو .آمین

- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/C_TpJWEXkAAz6_r.jpg
Last edited: