
ایپل کے موبائل آئی فون 12 اور نئے آنے والے آئی فون13 میں کچھ زیادہ فرق نہیں اس لیے سوشل میڈیا صارفین اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھ کر پریشان ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے دلچسپ میمز شیئر کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایپل ایونٹ میں کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے نئے آئی فون13 کی رونمائی کی تقریب میں بتایا کہ اس نئے ماڈل میں نیا کیا ہے۔ حیران کن طور پر اس میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی مگر اس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث اس برانڈ کے صارفین اب نئے نئے میمز شیئر کر کے اپنے زخموں پر مرہم لگا رہے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس ماڈل میں نیا بائیونک چپ اے15 انسٹال کیا گیا ہے اس کے علاوہ یہ فائیو جی کی بہترین کنیکٹویٹی کا حامل فون ہے۔ لیکن اس کی ظاہری شکل و صورت اس سے پہلے آنے والے آئی فون12 سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔ جس کے باعث اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پیکو نامی صارف نے کہا کہ یہ تو کسی 3 برنر والے چولہے کی طرح دکھتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1438369104201539587
ایک صارف نے کہا کہ جب آئی فون 23 آئے گا تو اس کے پیچھے صرف کیمرے ہی کیمرے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1438391016965300226
امان نامی صرف نے کہا کہ آئی فون نے اپنا ماڈل ایک ٹیرابائیٹ اسٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا ہے تو اینڈرائیڈ صارفین جو ابھی تک 64 جی بی اور 128 جی بی استعمال کرتے ہیں سوچ رہے ہیں یہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1438385427078021120
لاوال یوسف نے کہا کہ یوٹیوبر اس پر بوتل گرا گرا کر اس کی مشہوری کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1438379706261381125
فائقہ نے کہا کہ جب آپ آئی فون 13 پرو خریدیں تو آپ کو ہار پہنا پہنا کر یہ حال کر دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1438365588712300548
شیر نامی صارف نے جڑواں فلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرق ہے آئی فون 12 اور 13 میں۔
https://twitter.com/x/status/1438382075812323328
ایک صارف نے بتایا کہ کس ملک کے شہری کتنے دن کام کر کے آئی فون خرید سکتے ہیں اس میں سب سے کم وقت میں جس ملک کے شہری لے سکتے ہیں ان میں سوئزرلینڈ، امریکا، آسٹریلیا، لیکسمبرگ، ڈنمارک، ناروے سنگا پور اور اس فہرست کے آخر میں ترکی آتا ہے۔ پاکستان اس فہرست میں شامل ہی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1438310802017034240
ایک صارف نے کہا کہ اس کے والدین نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سالگرہ پر اسے آئی فون13 دلائیں گے مگر اب انہوں نے اس کی قیمت دیکھ کر انکار کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1438376729588862976
ادتیہ نامی صارف نے کہا کہ لوگ مہنگا آئی فون اس لیے خریدتے ہیں کیونکہ وہ ایپل کو پسند کرتے ہیں لیکن جو لوگ مہنگا سام سنگ کا فون خریدتے ہیں وہ اس لیے خریدتے ہیں کیونکہ وہ ایپل سے نفرت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1438394178803695619
ایان نے کہا کہ دنیا کا سب سے آسان کام نئے آئی فون کو ڈیزائن کرنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1438395915098681344
دیگر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میمز شیئر کیں۔
https://twitter.com/x/status/1438016377835515906
https://twitter.com/x/status/1438080164953567232
https://twitter.com/x/status/1438095942587019265
https://twitter.com/x/status/1438082215829721089
https://twitter.com/x/status/1438032099123113988
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/6GCmCKb.jpg