ایٹم بم اور خلائی مخلوق

Shah Brahman

Senator (1k+ posts)
ایٹم بم نہ ہوتا تو خلائی مخلوق سے مزید ٹیکنالوجی ملتی، کینیڈا کے سابق وزیردفاع کا دعویٰ


218666-KhalaiMakhlooq-1390072831-746-640x480.JPG
خلائی مخلوق انسان سے ٹیکنالوجی میں بے شک بہت آگے ہے، اور اس نے ابن آدم کو جدید ٹیکنالوجی مہیا بھی کی ہے، پال ہیلیئر فوٹو : فائل

خلائی مخلوق کا موضوع صدیوں سے انسانی دل چسپی کا محور چلا آرہا ہے، اس موضوع پر ان گنت ناول اور کتب لکھی جاچکی ہیں، اور بے شمار ڈرامے اور فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔ بہت سے لوگوں نے خلائی مخلوق اور اڑن طشتریاں دیکھنے کے دعوے بھی کیے، اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ سائنس داں بھی عشروں سے زمین کے علاوہ کسی سیارے پر خلائی مخلوق کے وجود کو کھوجنے میں لگے ہوئے ہیں مگر ان کی کوششیں اب تک بارآور ثابت نہیں ہوسکیں۔ خلائی مخلوق کے وجود کا سراغ لگانے اور ان سے رابطہ کرنے کے لیے امریکی خلائی ایجنسی ناسا سرگرم ہے۔

اس کے کئی روبوٹک خلائی جہاز مریخ کی سرزمین اور خلا میں زندگی کا وجود تلاش کررہے ہیں۔
خلائی مخلوق کے حوالے سے مختلف خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہی ہیں، جن میں دعوے کیے گئے تھے کہ یہ مخلوق وجود رکھتی ہے اور زمین پر اترتی رہتی ہے۔ کچھ خبروں میں خلائی مخلوق کی اعلیٰ امریکی عہدے داروں سے ملاقاتوں کے دعوے بھی کیے گئے تھے۔ ماضیٔ قریب میں امریکی خلانورد اور سیاست داں بھی ان کے وجود کے حقیقی ہونے کی باتیں کرچکے ہیں۔ خلائی مخلوق کے بارے میں ایک عام خیال یہ ہے کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں انسان سے بہت آگے ہے۔ خلائی مخلوق کی موجودگی کا تازہ ترین دعویٰ کینیڈا کے سابق وزیر دفاع پال ہیلیئر کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ چند روز قبل ایک روسی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے نہ صرف یہ دعویٰ کیا کہ خلائی مخلوق وجود رکھتی ہے بلکہ یہ بھی کہا کہ انسان کو جدید ترین ٹیکنالوجی اسی نے فراہم کی ہے اور اگر ہم ایٹم بم نہ بناتے تو وہ ہمیں مزید ٹیکنالوجی دیتی۔
1_zps50b61d53.jpg

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پال ہیلیئر نے زمین سے باہر حیات کے وجود کا دعوی ٰ کیا ہو، وہ اس سے پہلے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ زمین پر برسوں سے خلائی مخلوق کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سابق وزیردفاع نے کہا کہ زمین پر چار قسم کی خلائی مخلوق کی آمدورفت ہزاروں برس سے جاری ہے، اور پچھلے چند عشروں میں ان کی آمدورفت میں اضافہ ہوا ہے۔ پال کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق انسان سے ٹیکنالوجی میں بے شک بہت آگے ہے، اور اس نے ابن آدم کو جدید ٹیکنالوجی مہیا بھی کی ہے، مگر ایٹم بم کی ایجاد کے بعد یہ سلسلہ رک گیا کیوں کہ اس مخلوق کا خیال ہے کہ انسان ایٹم بم کو بار بار استعمال کرے گا جس سے کائنات کا توازن خطرے میں پڑ جائے گا.

2_zps04db4386.jpg

ہیلیئر کا کہنا ہے کہ پہلے ان کا خیال تھا کہ خلائی مخلوق کی 12 تک انواع ہوسکتی ہیں، مگر اب انھیں ایسی رپورٹیں ملی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ان کی 80 اقسام ہوسکتی ہیں۔ پال کا براہ راست کسی خلائی مخلوق سے واسطہ نہیں پڑا، البتہ ایک بار انھوں نے ایک اڑن طشتری ضرور ’ دیکھی ‘ تھی جو کسی ستارے کے مانند نظرآرہی تھی۔ پال کے مطابق حکومتیں بالخصوص امریکی حکومت خلائی مخلوق کے وجود سے اچھی طرح واقف ہے، اور ان سے رابطے میں بھی ہے جیسا کہ حال ہی میں ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے جاری کردہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی خفیہ رپورٹوں یا ’’ لِیکس‘‘ سے سامنے آیا ہے۔
سابق کینیڈین وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ ان کے پاس ان باتوں کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے مگر ان کا اصرار تھا کہ جو وہ کہہ رہے ہیں وہ بالکل درست ہے۔ پال کے مطابق مختلف اقسام کی خلائی مخلوق کی ہیئت مختلف ہوتی ہے۔ ان کی ایک یا دو اقسام ہی ایسی ہیں جو انسان کے لیے
خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔





http://www.express.pk/story/218666/


ف ج
 
Last edited by a moderator:

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
جی صحیح کہا اس نے. خلائی مخلوق نہ صرف اپنا وجود رکھتی ہیں بلکہ پاکستان میں وہ تو اقتدار پر بھی قابض ہیں. ملاحظہ کریں ہمارے وزیراعظم جو کہ خلائی مخلوق کے ہی ایک گروہ سے تعلق رکھتے ہیں

1528666_640700279323464_463867760_n.jpg
 

shami11

Minister (2k+ posts)
lol well said man

جی صحیح کہا اس نے. خلائی مخلوق نہ صرف اپنا وجود رکھتی ہیں بلکہ پاکستان میں وہ تو اقتدار پر بھی قابض ہیں. ملاحظہ کریں ہمارے وزیراعظم جو کہ خلائی مخلوق کے ہی ایک گروہ سے تعلق رکھتے ہیں

1528666_640700279323464_463867760_n.jpg
 

monh zorr

Minister (2k+ posts)
پال ہیلیر کا یہ کہنا درست ہے،کہ خلائی مخلوق ، انسان کے ایٹم بم بنانے کے بعد سے ، اس سے سخت ناراض ہوگئی، گوروں کی حد تک تو خیر اس نے برداشت کرلیا، کیونکہ وہ گورے تھے،،مگر جیسے ہی پاکستان نے دھماکے کئے ، اسکے صبر کا دامن ہاتھ سے چھٹ گیا، اور اس نے اپنے کارندے،زمین(پاکستان ) پر اتار کے،بنی نوع انسانی کو سزا دینا شروع کردی،،
اسکا ثبوت یہ ہے کہ کراچی سے خیبر تک ہزار ہا لوگوں کو قتل کرنے کے باوجود، آجتک اس خلائی مخلوق میں سے کوئی رنگے ہاتھوں نہیں پکڑا گیا ہے
وجہ اسکے علاوہ اور کیا ہوسکتی ہے کہ خلائی مخلوق محافظوں اور حاکموں کو نظر ہی نہیں آتی تو بیچارے پکڑیں کیا خاک،،
 

CanPak2

Minister (2k+ posts)
Sitaray ki manand flying saucer tu mein bhi dekh chukkan houn in canadian skies mein. It happened in november last when i was in my backyard at night, smoking when browsing sky at night i noticed a star was moving and it was just like other stars in sky. And boom it sped up and disappeared in blink of an eye.
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

یہ باقائدہ ایک تھیوری ہے جس کے مطابق آج کی سائنس کی ترقی خلائی مخلوق کی بدولت ہے کیونکہ وہاں اپنے سیارے پر فرقہ پرست خلائی مخلوق آپس میں لڑ پڑی ایک سو سال قبل اور ایک گروہ کو چُن کر چُن کر مارا جانے لگا سو وہ زمین پر آگئے مگر یہاں کوئی ٹیکنالوجی نہیں تھی سو انھوں نے آہستہ آہستہ انسانوں کو اپنی ٹیکنالوجی دینا شروع کی، تاکہ زمین کو اپنا مستقل مرکز بنا سکیں، مگر تعداد میں قلیل ہونے کی وجہ سے انہیں ابھی انسانوں کی ضرورت ہے اور جیسے ہی یہ ضرورت ختم ہوئی وہ تمام انسانوں کو مار ڈالیں گے، کہتے ہیں اگلے کئی سو سال کی ٹیکنالوجی بھی ان کے پاس ہے مگر وہ انسانوں کی آبادی ایک حد تک رکھنا چاہتے ہیں اسلئے ایک دم ظاہر نہیں کرتے ورنہ انسان ان کو مار ڈالیں۔
ویسے مجھے لگتا ہے خلائی مخلوق کے یہ دونوں دھڑے مسلمان ہوں گے اور یقینی طور پر شیعہ اور سُنی ایلین
 

monh zorr

Minister (2k+ posts)

یہ باقائدہ ایک تھیوری ہے جس کے مطابق آج کی سائنس کی ترقی خلائی مخلوق کی بدولت ہے کیونکہ وہاں اپنے سیارے پر فرقہ پرست خلائی مخلوق آپس میں لڑ پڑی ایک سو سال قبل اور ایک گروہ کو چُن کر چُن کر مارا جانے لگا سو وہ زمین پر آگئے مگر یہاں کوئی ٹیکنالوجی نہیں تھی سو انھوں نے آہستہ آہستہ انسانوں کو اپنی ٹیکنالوجی دینا شروع کی، تاکہ زمین کو اپنا مستقل مرکز بنا سکیں، مگر تعداد میں قلیل ہونے کی وجہ سے انہیں ابھی انسانوں کی ضرورت ہے اور جیسے ہی یہ ضرورت ختم ہوئی وہ تمام انسانوں کو مار ڈالیں گے، کہتے ہیں اگلے کئی سو سال کی ٹیکنالوجی بھی ان کے پاس ہے مگر وہ انسانوں کی آبادی ایک حد تک رکھنا چاہتے ہیں اسلئے ایک دم ظاہر نہیں کرتے ورنہ انسان ان کو مار ڈالیں۔
ویسے مجھے لگتا ہے خلائی مخلوق کے یہ دونوں دھڑے مسلمان ہوں گے اور یقینی طور پر شیعہ اور سُنی ایلین
کہو تو ہاتھ چوم لوں؟ تمہاری کم سنی کی وجہ سے صبر کرتا ہوں، کہیں بدنام نہ ہوجاؤ
اس عمرمیں یہ حال ،،،،ذرا چال دیکھئے
قیامت سے کم کیا ہوگا سن اسکے شعور کا
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
کہو تو ہاتھ چوم لوں؟ تمہاری کم سنی کی وجہ سے صبر کرتا ہوں، کہیں بدنام نہ ہوجاؤ
اس عمرمیں یہ حال ،،،،ذرا چال دیکھئے
قیامت سے کم کیا ہوگا سن اسکے شعور کا

آپ کی صُحبت کا فیضان ہے سارا جو "عِلم" کو یوں بےدردی سے لُٹا رہے ہیں کہ آپ خود بھی دیکھ نہیں پاتے۔
 

Back
Top