
گزشتہ روز حامدمیر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے چینل پر بیٹھ کر جنرل باجوہ اور کشمیر ایشو پر تہلکہ خیزانکشافات کئے تھے جس پر سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا
حامدمیر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور 25 اور صحافیوں کو جنرل باجوہ نے بتایا کہ ہمارے ٹینک چلنے کے قابل نہیں ہیں اور ٹینکوں میں ڈیزل ڈالنے کیلئے پیسے نہیں۔ جنرل باجوہ صحافیوں کو سامنے بٹھاکر کہہ رہے تھے کہ پاکستان کی فوج لڑنے کے قابل نہیں۔
سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا کہ باجوہ صاحب نے کشمیر کا سودا کیا ۔باجوہ صاحب نے مودی کیساتھ دورہ پاکستان کی ڈیٹ فکس کی ہوئی تھی، فارن آفس، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ مودی پاکستان آ رہا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1649546910309416961
اینکرامیر عباس نے اس پرکہا کہ میں میر صاحب کی بات کی تائید کرتا ہوں، میں بھی مئی 2021 کی اس ملاقات کا حصہ تھا۔ جنرل باجوہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ 2017 میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار سے بھارت نے پس پردہ تعلقات کیلئے رابطہ کیا تو جنرل باجوہ، شہباز شریف اور جنرل نوید وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملے جنہوں نے منظوری دے دی
https://twitter.com/x/status/1649661747320717314
اینکر عمران ریاض نے اس پر اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ مودی کا دورہ فائنل نہیں ہوا تھا،پائپ لائن میں تھا اور ڈسکشن چل رہی تھی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ باجوہ صاحب نےکہا کہ کشمیر کو ایک طرف رکھ کر بھارت سے تعلقات ٹھیک کرنے چاہئیں جس پر میں نے باجوہ صاحب سے کہا کہ ہم نے 70 سالوں میں یہ چورن بیچا ہے، ہم اسے کیسے چھوڑدیں؟
عمران ریاض نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے یہ نہیں کہا کہ ہمارے ٹینک چلنے کے قابل نہیں ہیں بلکہ ہم نے یہ محسوس کیا کہ وہ لڑنا نہیں چاہتے اور وہ لڑائی سے بچنے کیلئے مختلف بہانوں پر بات کررہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwasha.jpg