اینکر احتشام امیرالدین کو حبس بےجا میں رکھنے پر وکلا،صحافی برادری کی مذمت

police-st-itsham-amier-ud-din-a.jpg


اینکرپرسن بیرسٹر احتشام امیرالدین کو ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی کی جانب سے حبس بےجا میں رکھنے پر صحافتی تنظیموں اور بار ایسوسی ایشن کی مذمت، پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا۔


سنوٹی وی سے منسلک معروف اینکرپرسن بیرسٹراحتشام امیرالدین کسی قانونی معاملے پر مؤقف کیلئے 17جنوری 2023 کو پولیس افسر ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی کے پاس گئے جہاں انہیں پولیس نے کئی گھنٹوں تک غیر قانونی طور پر حراست میں لیے رکھا۔

itsham 1.jpeg


احتشام امیرالدین کا کہنا ہے کہ وہ وہاں بطور وکیل کسی کیس میں گئے تھے جہاں انہیں دو گھنٹے تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے انہیں تب تک رہا نہیں کیا جب تک ایس پی عمارہ شیرازی کے دفتر کے باہر وکلا اور صحافیوں نے احتجاج نہیں کیا۔

itsham 3.jpeg


اس معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور پریس کلب اور پاکستان فیڈرل یونین آفر جرنلسٹس سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے بیرسٹر احتشام امیرالدین کی غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

itsham 2.jpeg


لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے کہا ہے کہ ایس پی اقبال ٹاؤن کے خلاف کارروائی کی جائے ورنہ صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے۔

Barrister Ihtsham_page-0001.jpg


جبکہ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار حسین نے کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے وکلا کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا، ملوث افراد کو فی الفور معطل کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ وکلا برادری راست اقدام کی حق بجانب ہو گی۔


پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور عہدیدار رانا عظیم نے بھی احتشام امیرالدین کی غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمارہ شیرازی کے خلاف انکوائری کر کے کارروائی کریں۔
 

Back
Top