
اشتہار وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصروں کی بھرمار
کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے میچ پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ پر عوامی وارننگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ ہونے پر کسی بھی حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے اپنی حفاظت کرنے بارے آگاہی کے لیے ایک پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے اینجلو میتھیوز کے ہیلمٹ حادثے کو ہیلمٹ کے استعمال سے آگاہی کے لیے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ افسوس! مگر ایک معیاری ہیلمٹ، آپ کو ٹائم آؤٹ (حادثے میں جاں بحق) ہونے سے بچا سکتا ہے! موٹرسائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ پہننا ضروری ہی نہیں لازمی بھی ہے۔
دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کرکٹ ورلڈکپ کے 38 ویں میچ کے دوران لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیوز تاریخ کے پہلے ٹائم آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ثابت ہوئے تھے۔ سری لنکا کے بلے باز کو مقررہ وقت کے بعد وکٹ پر آنے پر آئوٹ قرار دیدیا گیا تھا، یہ تاریخ میں پہلی بار تھا کہ کسی بلے باز کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹائم آئوٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آئوٹ کر دیا گیا۔
اینجلو میتھیوز وکٹ پر ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدان میں اترے تھے اور کریز پر آنے کے بعد یاد آنے پر دوسرا ہیلمت منگوایا اور اننگ شروع کرنے میں تھوڑی سی تاخیر ہو گئی۔ کپتان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم شکیب الحسن اور دوسرے کھلاڑیوں نے اس موقع پر ٹائم آئوٹ کا کہہ کر اینجلو کو آئوٹ قرار دینے کی اپیل کی جس پر امپائر نے انہیں آئوٹ قرار دے دیا۔
ایک ٹوٹے ہوئے ہیلمٹ کے باعث اینجلو میتھیوز کے آئوٹ ہو کر واپس پویلین لوٹنے پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کی حس مزاح بھی جاگ اٹھی اور ہیلمٹ کی افادیت پر ایک اشتہار جاری کر دیا۔
اشتہار وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1722173932181115106
ایک صارف نے لکھا کہ: اگر ٹریفک وارڈن شکیب الحسن جیسا نہ ہوا اور 5سو روپے لے کر موٹرسائیکل سوار کو چھوڑ دے پھر؟
https://twitter.com/x/status/1722186259211407738
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے صارف کو ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: اس صورت میں اپنی شکایت کمپلینٹ سیل میں درج کروائیں!
https://twitter.com/x/status/1722190460888703268
ایک صارف نے لکھا: آپ کے ٹریفک وارڈن شکیب الحسن کے برعکس مذاکرات کرنے کے لیے بہت جلد راضی ہو جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1722201378330911080
ایک صارف نے اشتہار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا: انتہائی خوبصورت اور کری ایٹو جملہ لکھا ہے!
https://twitter.com/x/status/1722209433747701986 ایک صارف نے لکھا: پولیس والوں کی ذہانت اور حس مزاح کب سے بحال ہوئی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1722214758605295694
ایک صارف نے لکھا کہ یہ اشتہار انگریزی میں شائع کیا جائے تو دنیا بھر میں وائرل ہو جائے گا!
https://twitter.com/x/status/1722202160535114030
دہلی پولیس نے بھی اینجلو میتھیو کے ٹائم آئوٹ ہونے پر ایسا ہی اشتہار جاری کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اب ہیلمٹ کی افادیت آپ کو سمجھ آ جائے گی جس پر صارف نے راولپنڈی پولیس پر دہلی پولیس کی نقل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ: کسی اور کے کانٹیٹ کو کاپی نہ کریں!
https://twitter.com/x/status/1722222979504070957
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7rwpapaoslkkjhsjdhsgs.png