
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ 12 مئی پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نےکوئٹہ میں 8 اگست 2016 کو ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کی یاد میں رکھی گئی ایک تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر جاں بحق وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بعد میں وکلاء سے خطاب بھی کیا۔
خطاب کے بعد تقریب میں شریک ایک وکیل نے خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا کہ12 مئی 2007 کو کراچی میں آپ نے بطور اتحادی وفاقی حکومت کا اور اس وقت کے صدر پرویز مشرف کا ساتھ دیا تھا ، بطور اتحادی آپ پر بھی وہ داغ لگا ہے ، کیا آپ اس بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے؟
اس سوال ک جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جی بالکل ہماری جماعت پر بھی داغ لگا اس کیلئے ایم کیو ایم کو اس معاملے پر معافی بھی مانگنی چاہیے تو میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم فساد پھیلانے نکلتی تو اپنے ہمراہ خواتین اور بچوں کو لے کر نہیں نکلتی، ہم استعمال ہوئے تھے اور اسی لیے ہم شرمسار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی کسی دباؤ میں آکر نہیں کی بلکہ یہ الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں کی وجہ سے کی تھی۔
یادرہے کہ 12 مئی 2007 کو اس وقت کے معزول چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری صدر مملک پرویز مشرف کے خلاف کراچی سے ایک احتجاجی تحریک شروع کرنا چاہتے تھے اور اسی لیے وہ 12 مئی کو کراچی پہنچے تھے مگر ان کے دورے کے دوران کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم سے تقریبا48 لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/MQM-12-may-a.jpg
Last edited by a moderator: