گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کی شکایات سنیں، مریضون نے دویات کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کی شکایات کی تو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ایس جناح اسپتال کو بھی معطل کرنے کا حکم دیدیا۔
بعدازاں مریم نواز نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی کو بھی معطل کرنے کا حکم دیدیا
معطل ہونے کے بعد ڈاکٹر کاشف جہانگیر نے سوشل میڈیا پر "الحمدللہ" کا پوسٹ شیئر کیا، جس پر دیگر ڈاکٹروں نے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
صحافی اویس حمید نے معطل ڈاکٹر کی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ردعمل دیا کہ سزا پر الحمداللہ۔۔۔ اِدھر مریم نواز نے جناح ہسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر کاشف جہانگیر کو معطل کیا، اُدھر انہوں نے فیس بُک پر یہ پوسٹ شیئر کر دی۔ پوسٹ کے نیچے دوسرے ڈاکٹروں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ اسی ایک عمل سے پنجاب میں گورننس کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1904231392592249335
ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ پیکا تو نہیں لگے گا ؟ اس شکرانے پر ؟
https://twitter.com/x/status/1904234611871543770
محمد عمیر نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر کاشف جہانگیر کو چند گھنٹے قبل وزیراعلی پنجاب نے معطل کیا ،جس کے بعد ان کا "الحمدللہ" کا اسٹیٹس آیا ہے اور سب ان کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1904244089530544379
خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے میوہسپتال کے ایم ایس کو بھی ادویات کی عدم فراہمی پر معطل کیا تھا۔