ایف بی آر ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام، 837 ارب روپے کا شارٹ فال

1746097313788.png


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے رواں سال کے 10 ماہ میں کی گئی ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔


ایف بی آر ذرائع کے مطابق، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 837 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔


ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 9 ہزار 304 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔ ایف بی آر کے مطابق، اپریل میں 844 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جبکہ ہدف 983 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا تھا۔


ایف بی آر کے ذرائع نے مزید بتایا کہ جولائی سے اپریل تک انکم ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 490 ارب روپے اکٹھے ہوئے، اور سیلز ٹیکس کی مد میں تقریباً 3 ہزار 200 ارب روپے حاصل ہوئے، جب کہ ہدف 3.95 کھرب روپے تھا۔


ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، جولائی سے اپریل کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 605 ارب روپے حاصل کیے گئے، جو کہ ہدف سے 154 ارب روپے کم ہیں۔


ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1.09 کھرب روپے حاصل کیے گئے، جو کہ مقررہ ہدف سے 230 ارب روپے کم ہیں۔
 

Back
Top