
وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے 27 کرپٹ افسران کو سائیڈ لائن کردیا گیا ہے، سائیڈ لائن کیےگئے افسران 20 ویں گریڈ کے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے محکمے میں بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کریک ڈاؤن کا شروع کردیا، کرپٹ اہلکاروں کی فہرست تیار کرکے ایف بی آر نے 20 ویں گریڈ کے 27 افسران کو ایڈمن پول میں شامل کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائیڈ لائن کیے گئے افسران سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، ایڈمن پول میں شامل افسران میں ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے افسران شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایف بی آر نے بجٹ منظوری سے قبل محکمے کے کرپٹ اور بدعنوان افسران کی فہرستیں مرتب کروائی تھیں تاہم بجٹ کی تیاری کے دوران ان افسران کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا اور ناہی ان افسران کو مطلع کیا گیا۔
دو ماہ میں ایف بی آر میں ہونےوالی یہ دوسری بڑی تبدیلی ہے، 20 ویں گریڈ کے افسران کو ایڈمن پول میں شامل کیے جانے کے علاوہ عید سے قبل ا یف بی آر کی جانب سے 800 ملین روپے سے زائد کے ریفنڈ کیس میں غلط کارروائی پر ایک ڈی سی ، ایک انسپکٹر اور دو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4fabdsiiewlinww.png