ایف بی آر نے موبائل رجسٹریشن سے اب تک کتنا کمایا؟

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
xfbr-mobiv21.jpg.pagespeed.ic.IWVRQaDqOp.webp


اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آڈ ریونیو(ایف بی آر) حکام نے کہا ہے کہ موبائل رجسٹریشن سے اب تک 7ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا ہے۔

خزانہ کمیٹی اجلاس کے بعد شبلی فراز نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کے ذریعے 483ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، ایک ارب روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔اسمگلنگ کا تعلق آئی ٹی پراڈکٹس کی ایک ٹیرف لائن سے تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کو پہلے سے اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات سامنا ہے، ایف اے ٹی ایف نے اس سلسلے میں پاکستان پر دباؤ ڈالا ہوا ہے۔

ایف بی آر حکام نے کہا کہ امید ہے پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہو گا لیکن گرے لسٹ میں رہنے کا خدشہ موجود ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ باہر سے لائے گئے فون پر لوکل سم 60دن تک استعمال ہو سکتی ہے، 60دن موبائل رجسٹریشن نہ کرائی تو بلاک کر دیا جاتا ہے۔60دن تک بغیر رجسٹریشن کے موبائل چل سکتا ہے لیکن 60دن کے بعد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ موبائل رجسٹریشن سے اب تک 7ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا ہے۔ موبائل فون کو بلاک کرنے کا سسٹم پی ٹی اے کے پاس موجود ہے۔ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 6لاکھ 75ہزار موبائل بلاک ہو چکے ہیں۔

http://www.aaj.tv/latest/242103
 
Last edited by a moderator:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Well..
I never complained about this policy though i sacrificed couple of phones, i m glad to see my sacrifice generated 7 billions wow.
 

Back
Top