
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران ریکارڈ 1686 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا
ترجمان ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے مطابق ادارے نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر کے دوران ریکارڈ 1686 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جبکہ اس عرصے کے لیے 1670 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1333762712069922816
ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ادارہ اپنے ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور اپنے مقرر کردہ ہدف سے 16 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یہ بھی کہا کہ نومبر کے لیے 346 ارب روپے ٹیکس کولیکشن کا ہدف رکھا گیا تھا جبکہ ادارہ 348 ارب روپے ٹیکس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے جس کے مطابق 2 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/wS28pfv/3.jpg