
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرلی ہیں جس پر ہر سیاسی جماعت کریڈٹ لے رہی ہے، تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ یہ کریڈٹ اسکا ہے کیونکہ اسکے دور میں ہی ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد شروع ہوا اور تمام پوائنٹس اسی نے پورے کئے۔
ن لیگ اسے اپنا کریڈٹ قرار دیتی ہے انکا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے تمام شرائط پوری ہونے کا اعلان جب کیا اس وقت ملک میں شہبازشریف کی حکومت ہے۔
پیپلزپارٹی بھی کریڈٹ لینے میں پیش پیش ہے، اسکا کہنا ہے کہ حناربانی کھر نے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا بھرپور انداز میں مقدمہ لڑا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری وزیرخارجہ بننے کے بعد لابنگ کررہے ہیں۔
پاک فوج اسے اپنا کریڈٹ قراردیتی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتا تھا لیکن آرمی چیف نے ڈی جی ایم او کی سربراہی میں سیل بنایا اور مختلف سول اداروں کی کوآرڈینشن سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کیا۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر پاکستان کا ایف اے ٹی ایف شرائط پوری کرنا کریڈٹ کس کا ہے؟ رؤف کلاسرا اور منصور علی خان عمران خان کے مخالف صحافی سمجھے جاتے ہیں وہ عمران خان پر تنقید کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ انہوں نے کریڈٹ تحریک انصاف حکومت، عمران خان اور حماداظہر کو دیا ہے۔
رؤف کلاسر اکا کہنا تھا کہ پاکستان کو مبارک۔ بہت کوششوں کے بعد بالآخر ہم گرے لسٹ سے باہر ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا کریڈٹ عمران خان کی قیادت والی حکومت کو جاتا ہے جس نے اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کیا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ امید ہے کہ ہم اسی پر مطمئن نہیں ہوں گے اور عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو بہتر بناتے رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1537688978828283907
منصور علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے اخراج اگرچہ تھوڑا سا دور ہے۔ اسکا کریڈٹ حماداظہر اور تحریک انصاف کی ٹیم کو جاتا ہے جس نے اسے ممکن بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1537832212778962944
صحافی ہارون رشید نے تبصرہ کیا کہ ملک فیٹف سے نکل گیا تو مبارک باد کے مستحق عمران خاں' حماد اظہر اور عسکری قیادت ہو گی۔ پی ڈی ایم نہیں' جس نے صرف فیصل آباد میں 30000 ہزار مزدور بے روزگار کر دئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1538075485086916608
صحافی رضوان غلیزئی نے ایک تصویر شئیر کی جس میں اپوزیشن جماعتیں منی لانڈرنگ بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔ رضوان غلیزئی نے لکھا کہ یہ 16 ستمبر کی تصویر ہے، جب پارلیمنٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کے خلاف اپوزیشن جماعتیں احتجاج کرتے ہوئے واک آوٹ کررہی ہیں۔ قدرت کا کرشمہ دیکھیں کہ آج یہی جماعتیں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلوانے کا کریڈٹ لے رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1537734290917949440
معروف کامیڈین اور صحافی شفاعت علی نے اسکا کریڈٹ حناربانی کھر اور بلاول کو دیا جس کے جواب میں رضوان علی غلیزئی نے لکھا کہ بالکل حناربانی کھر اور بلاول کی تعریف ہونی چاہئے کیونکہ جب فیٹف بل منظور ہورہے تھے یہ واک آؤٹ کررہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1537800917088669696
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ شوکت ترین سمیت سب کو پتا ہے کہ حکومت کیوں تبدیل ہوئی لیکن کوئی بھی اصل وجہ نہیں بتا رہا کہ سچ بولنے پر کہیں 'قومی سلامتی' خطرے میں نہ پڑ جائے۔
https://twitter.com/x/status/1537823577478668289
ایکسپریس نیوز کے ہی صحافی وقاص چوہدری نے ایک کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ رہنمائی فرمائیں سابق اپوزیشن لیڈر ,موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کس قانون سازی پرمشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کیاتھا،
https://twitter.com/x/status/1537744947528421377
منصور کلاسرا کا کہنا تھا کہ جس باپ بیٹے پہ منی لانڈرنگ کیس چل رہا ہے وہ بھی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ لے رہے ہیں کمال ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1537729818980192257
صحافی محمد عمران نے لکھا کہ ویلڈن حماد اظہر ۔۔ ویلڈن پی ٹی آئی حکومت
https://twitter.com/x/status/1537689941110571008
ثاقب ورک نے لکھا کہ پاکستان میں صحافیوں کا بھی ٹیسٹ ہونا چاہیے، پتہ نہیں کس محلے کی یونیورسٹیوں سے انھوں نے ڈگریاں لے رکھی ہیں، انکو اتنا بھی نہیں پتہ کہ پاکستان گرے لسٹ میں مسلم لیگ ن حکومت میں گیا تھا، پھر عمران خان حکومت نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں جس کو آج پوری دنیا نے سراہا ہے
https://twitter.com/x/status/1537823157662666753
اے آروائی کی صحافی سحرش مان نے رضاربانی کے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک اقتباس شئیر کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ بل منظور ہونے سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہوجائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1537823363426668546
رائے ثاقب کھرل نے پی پی کی نفیسہ شاہ اور احسن اقبال کے پرانے ٹویٹس شئیر کئے اور لکھا کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں جانے پر ایک دوسرے کو زمہ دار ٹھہرانے والے آج ایک دوسرے کو کریڈٹ دے رہے ہیں۔ سیاست ہی منافقت ہے۔ اور منافقت ہی سیاست۔
https://twitter.com/x/status/1537881402581999616
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fatf1h1h112311.jpg