ایف آئی اے کو چکر دینے کی منصوبہ بندی؟ عائشہ اور ریمبو کی ایک اور ٹیپ لیک

audio.jpg


ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کیس،ایک اور آڈیو ٹیپ منظر عام

مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ دست درازی کیس کا معاملہ روز نیا رخ اختیار کررہا ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اور ساتھی ٹاک ٹاکر ریمبو مزید مشکلات میں پھنستے جارہے ہیں،دونوں کی گفتگو کی ایک اور آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے، جس میں دونوں ایف آئی اے کو غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

موبائل اور رقم سے متعلق غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی پر مبنی آڈیو ٹیپ میں عائشہ کہتی ہے کہ ایف آئی اے میں موبائل کا نہیں لکھا ہوا، اور پیسے بھی تھوڑے لکھے گئے ہیں، جس پرریمبو کا جواب آتا ہے کہ میں انھیں یہ کہوں گا کہ موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا، اس پر ایپل آئی ڈی بنانا تھی۔ عائشہ نے کہا کہ کہنا یہ ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا موبائل تھا،تم کہنا میڈم نے لیا ان کو پتا ہوگا،ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھیں۔


ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے دھمکیاں ملنے پر لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں ایک اور درخواست بھی جمع کرادی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 افراد کی گرفتاری کے بعد لوکل اور انٹرنیشنل فون نمبرز سے انھیں دھمکی آمیز فون آرہے ہیں،راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر علی شاہ اور اس کے ساتھی عرصہ دراز سے بلیک میل کر رہے ہیں،قوی امکان ہے کہ وہی کالز پر دھمکیاں دے رہے ہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔


اس سے قبل ریمبو اور عائشہ کی لیک ہونے والی آڈیو ٹیپ میں دونوں جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم بٹورنے کی گفتگو کررہے تھے،ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا کہ مجرم 6 ہیں یا 7؟ عائشہ نے جواب دیا 6 ہیں، ریمبو نے پوچھا فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر غریب ہیں تو عائشہ نے کہا مشکل سے انھوں نے پانچ پانچ لاکھ دینے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور پولیس نے ملزم ریمبو کے مزید تین ساتھی گرفتار کرلئے تھے،گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی، گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے کہا تھا کہ واقعہ اس کے ہی ساتھی ریمبو کی وجہ سے پیش آیا،جبکہ ریمبو نے عائشہ کو ذمہ دار ٹھرایا تھا۔
 
Last edited by a moderator: