ایشیا کپ میں پاکستانی جرسی پہننے پر بھارتی شہری مشکل میں آگیا

jerssh11.jpg


ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران دبئی سٹیڈیم کے باہر پاکستانی جرسی پہننے پر ایک ہندوستانی شہری کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران دبئی سٹیڈیم کے باہر ایک ہندوستانی شہری کی پاکستانی جرسی پہنے تصاویر سماجی رابطوں کو ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھیں جس پر اس ہندوستانی شہری کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے جبکہ بھارتی شہری جو کہ ایک تاجر ہے کے اہل خانہ نے کہا کہ پاکستانی جرسی پہننا صرف ایک مذاق تھ جبکہ متعدد متعدد بھارتی شہری اس بات پر ناراض ہوئے تھے۔

دبئی میں سٹیڈیم کے باہر کھڑا ہندوستانی شہری بھارت کے شہر بریلی کا رہائشی ہے جس کا نام سنیام جیسوال بتایا جا رہا ہے جس کے خلاف شکایت دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کے عہدیدار ہمانشو پٹیل نے درج کرائی تھی۔

جیسوال کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں، اس نے پاکستانی جرسی اس لیے پہنی کیونکہ تمام ہندوستانی شرٹس بک چکی تھیں جبکہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی جرسی پہنچ کر "ہندوستان زندہ باد" کے نعرے لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

بھارت کے شہر بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سنیم کے والد ستیش جیسوال کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ میرے بیٹے نے کیا کیا اور کن حالات میں کیا لیکن اگر اس کے عمل سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔ اس کا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا۔

بریلی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ستیارتھ انیرودھا پنکج کا کہا کہ ’’یہ معاملہ ہمارے نوٹس میں لایا گیا ہے لیکن چونکہ یہ واقعہ ملک سے باہر ہوا ہے، اس لیے حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی مزید کارروائی کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ بھارت نے 148 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

یاد رہے کہ 2016 میں بھی انڈیا کی ریاست آسام میں ایک نوجوان رپن چودھری کو شاہد آفریدی کے نام کی پاکستانی جرسی پہننے کے لیے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ واقعہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران پیش آيا تھا۔ نوجوان کے خلاف ایف آئي آر ریاستی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما نے درج کرائي تھی جبکہ اشتعال پھیلانے اور ملک سے غداری کی دفعات شامل کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن انہیں پولیس سٹیشن سے ہی ضمانت پر رہا کر دیا گيا تھا۔
 

c'estmoi

Chief Minister (5k+ posts)
not hindu bt indians...we hv hindus here in pak too n they r great..
Agreed. I even don't like when Imran Khan mentions anything about Hindus. I know what he actually means but words are words. We have many minorities in Pakistan. We need to be careful with words.
 

Back
Top