
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے "بریس پروگرام" کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے "بریس پروگرام" کے تحت پاکستان کو قرض دینے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں کاظم نیاز (سیکرٹری اقتصادی امور) اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کیے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور ڈی جی ایشیائی ترقیاتی بینک یوجین زوخوف بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1585196911736553472
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے "بریس پروگرام" کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں قرض کے طور پر ڈیڑھ بلین ڈالر کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔الحمدللہ!
اقتصادی امور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق "بریس پروگرام" سے معاشی بہتری کے فروغ کیلئے اقدامات کو تقویت ملے گی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق ڈیڑھ بلین ڈالر کی سپورٹ پاکستان میں آنے والے شدید بارشوں اور سیلاب کے تناظر میں شہریوں کی معاشی بحالی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے رسپانس پیکیج کا حصہ ہے اور "بریس پروگرام" کا مقصد پاکستان کے شہریوں کو سماجی تحفظ، غذائی ضروریات پورا کرنے کے اقدامات اور تجارت کیلئے پاکستان کی حمایت کرنا ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل ہی ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق رقم کو تعلیم وصحت کے شعبوں میں خرچ کرنے کیا جائیگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان "بریس پروگرام" تحت پاکستان کو کل 2 ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ منظورکی گئی رقم سے پاکستان تقریباً 1 کروڑ افراد کو امداد دے سکے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ish11.jpg