
پشاور کی رہائشی خاتون نے پولیس کے ایس پی رینک کے افسر کے خلاف زبردستی شادی کرنے کیلئے ہراساں کرنے اور انکار پر ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنانے مقدمہ درج کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی محمد ارشاد کی اہلیہ مسماۃ مہوش نے خیبر پختونخوا پولیس کےا یس پی رینک کے افسر عارف ولد غلام محمد کے خلاف مقدمہ درج کراویا ہے، ایف آئی آر کے متن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم عارف ہمارے عزیز ہیں،ا نہوں نے ایک بار گھر آکر میرے شوہر کے سامنے مجھے طلاق لینے اور ان سے شادی کرنے کی دھمکی دی۔
خاتون نے موقف اپنایا کہ جب میں نے انکار کیا اور اس بات کی شکایت ملزم عارف کی اہلیہ سے لگانے ان کے گھر گئی تو ملزم عارف نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میری ایک آنکھ متاثر ہوئی اور ایک ہاتھ پر چوٹ آئی۔
https://twitter.com/x/status/1732393574954926320
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثر ہ خاتون نے کہا کہ حکام نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، ہمیں مسلسل دھمکیاں ملتی رہی ہیں، ملزم مجھے کہتا ہے کہ اگر تم میرے ساتھ تعلق قائم نہیں کروگی تو میں تمہیں ایسے ہی پریشان کرتارہوں گا، اس شخص نے میرے شوہر پر بھی اس قدر دباؤ ڈالا کہ وہ مجھے طلاق دینے پر بھی رضامند ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1732671020090183895
متاثرہ خاتون نے کہا کہ میں نے منتیں کیں کہ میرا پیچھا چھوڑدو ، مجھے میری زندگی میں جینے دیں، مجھے خودکشی پر مجبور مت کریں،ملزم کی اہلیہ سے بھی منتیں کیں مگر جواب میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حکام بالا ہماری مدد کریں اور اس شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5سسپسپدھماکی.png