
ایمان مزاری نے ٹویٹ کیا کہ میں اسد طور کے کار حادثے کے کیس کے لیے جی نائن تھانے میں تھی اور ایس ایچ او کے کمرے کے چھوٹے سے کمرے سے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں۔
ایمان مزاری نے مزید لکھا کہ میں نے اندر جا کر دیکھا کہ ایس ایچ او ارشاد نے کو کسی کی تحویل میں لے کر تشدد کررہے ہیں،وہ شخص فرش پر پڑا تھا اور ایس ایچ او ارشاد اس کے منہ پر پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1578477650448101377
محمد کامران خان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وکیل ایمان مزاری کہہ رہی ہیں کہ ایک ملزم تھانے لایا گیا، ایس ایچ او نے مارپیٹ شروع کر دی، چیخ و پکار سن کر تھانے میں موجود ایمان مزاری کا اس حراستی تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔
https://twitter.com/x/status/1578472377935351808
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sho-islamabad-ts.jpg