
یوں تو پاکستانی فیشن کے لحاظ سے نئی چیزوں کو بڑی جلدی اپنا لیتے ہیں مگر اس بات کی حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہمارے عوام کی بڑی تعداد برانڈڈ کپڑے افورڈ نہیں کرتی۔
اقبال حسین نامی فیشن برانڈ نے ایک نئے ڈیزائن کا سوٹ متعارف کرایا ہے جس کی غیر معمولی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیئے ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر طنزوتنقید کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس برانڈ کے سوٹ میں ایک صارف نے دلچسپی لی اور برانڈ کی انتظامیہ سے پوچھا کہ اس سوٹ کی کیا قیمت ہے جس پر پتہ چلا کہ اس کی صرف شلوار 40 ہزار کی ہے جبکہ قمیض کی قیمت ڈیڑھ لاکھ اور دوپٹہ دو طرح کا دستیاب ہے جس میں سے ہلکا 60 ہزار کا اور زیادہ کام والا 2لاکھ روپے کا ہے۔
برانڈ کی قیمت پر بیشتر صارفین نے تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ لگتا ہے انتظامیہ اس کی قیمت میں غلطی سے صفر شامل کر رہی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1537341777174310912
جنید نامی صارف نے کہا کہ اتنے پیسوں میں تو وہ ساری زندگی کیلئے کپڑے خرید سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1537436039194636290
براؤنی نے کہا کہ شلوار 40 ہزار کی کون لیتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1537128808888692737
رضوان نجم نے کہا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو صرف مریم نواز ہی لے سکتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1537489143281885184
جہانزیب نے کہا کہ یہ تو خاص آفر ہے جو کہ صرف مریم نواز کیلئے ہے تو جلدی کریں اس سے پہلے کہ آفر ختم ہو جائے یہ بہت سستا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1537529583301443586
ایک صارف نے کہا کہ کیا اس میں ٹریکر لگا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1537374200482209792
طلحہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ تو شلواریں پہن ہی نہیں رہے۔
https://twitter.com/x/status/1537364473714860032
مہک خان نے کہا کہ ہیوی دوپٹہ 2 لاکھ کا ہے اتنےمیں تو ہیوی بائیک آ جاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1537669092164911105
ایک صارف نے کہا کہ ابھی اوزار بند الگ سے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1537543681254821888
ششٹم نامی صارف نے کہا کہ اس شلوار کو کاٹ کر آپ گھر کا راشن اور بجلی کا بل بھی بھر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1537362673268150272
سمیر نے کہا کہ اس قیمت کو دیکھ کر تو منیش ملہوترا بھی شرماجائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1537325622396997633
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10suirslawatr40k.jpg