ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف مستعفی

03130333d5819c9.webp

ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور، محمد جواد ظریف، نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

استعفیٰ کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کا خاندان شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا نشانہ بن رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، جس پر انہوں نے عمل کیا۔

دوسری جانب، ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث ایرانی وزیر خزانہ کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جواد ظریف 2013 سے 2021 تک حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں جواد ظریف نے موجودہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حمایت کی تھی۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top