
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر سوالات اٹھنے لگی,امریکی، برطانوی اور بھارتی میڈیا رپورٹس اور تجزیوں کے مطابق ایران ہیلی کاپٹر حادثہ، ذمہ دار کون؟ انگلی اٹھنا شروع، سازشی نظریات زندہ ہوگئے، آذربائیجان میں مسئلہ درپیش آگیا
علاقے میں صیہونیوں اور موساد کی موجودگی ہے، تحقیقات کی جائینگی,واقعہ کی جگہ سے قیاس آرائیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، خلاء سے لیزر اسٹرائیک کی گئی، بعض نے واقعے کو خامنہ ای کے بیٹے کی جانشینی کی لڑائی کو مورد الزام ٹھہرایا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد کئی نظریات جنم لہنے لگے,غیر ملکی میڈیا نے اس پر کئی رپورٹس شائع کیں,امریکی جریدہ’ نیوز ویک‘‘ میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کی ہلاکت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور وسیع قیاس آرائیاں آن لائن پھیلنا شروع ہو گئی۔
اس بات پر بھی سوالات اٹھنے لگے کہ کون ذمہ دار ہوسکتا ہے لیکن بغیر کسی ثبوت یا تائید کے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایرانی حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے، اگرچہ خراب موسم نے اس میں کردار ادا کیا ہوگا۔
سوشل میڈیا اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں نظریات سے بھرا ہوا ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی سے بڑھ کر کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں۔ جب کہ ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، ایک اسرائیلی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کا اس حادثے سے کوئی تعلق نہیں۔
بعض پاکستانی اسے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے بھی جوڑرہے ہیں، انکے مطابق امریکہ اس دورے پر ایران سے سخت ناراض ہے اور اسلئے اس واقعے کے پیچھے امریکہ بھی ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہیلی کاپٹر خلا سے لیزر اسٹرائیک کے ذریعے گر کر تباہ ہوا۔ ایک سوال یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ جب قافلے میں موجود دیگر دو ہیلی کاپٹر محفوظ رہے تو رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار کیوں ہوا؟
ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے ساتھیوں سمیت جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی, ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی صدر کی آخری رسومات کی ادائیگی کا آغاز آج ایران کے شہر تبریز سے ہوگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iran1h1i1h2h1.jpg