Uzair Nadeem
Politcal Worker (100+ posts)
نومبر سے پہلے اعلان کیا گیا کہ اب لوڈشیڈنگ آدھی کردی جائے گی مگر یہ صرف دعویٰ ہی رہا جو دو ماہ بھی مکمل نہ کر سکا۔۔۔ خیر دوستوں اور عزیز ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے لوڈ شیڈنگ مبارک ہو۔۔۔ویسے تو اس قوم کی یادداشت ذرا کمزور ہے لیکن دوستوں کو وہ سیاسی بیان تو ابھی امید ہے نہیں بھولیں ہونگے۔۔۔۔ اگر 6 ماہ میں۔۔۔۔ ، اگر ایک سال میں۔۔۔ ، اگر دو سال میں۔۔۔۔ ، ہاہاہاہ وہ تو خیر سیاسی بیان تھے۔۔۔۔ ابھی تو دیکھیے بقیہ ڈیڑھ سال میں بھی حکمران جماعت لوڈ شیڈنگ ختم کر پاتی ہے یا نہیں۔۔۔؟ اوراگر نہیں تو کیا عوام ایک بار پھر شیر پر بھروسہ کرے گی یا نہیں۔۔۔ یہ سب تو خیر وقت ہی بتائے گا۔۔۔ لیکن یہ قوم بہت معصوم ہے۔۔۔۔راقم کو ناقص اندازہ یہ ہے کہ حکومت ختم ہونے سے دو ماہ قبل لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔۔۔ بالکل ایسے ہی جیسے نومبر سے قبل اعلان کیا گیا۔۔۔ اور بالکل ایسے ہی جیسے گذشتہ حکومت نے متعدد بار مختلف تاریخوں کے ساتھ اعلانات کیے۔۔۔ لیکن کیا واقع پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔۔۔؟؟ راقم کے خیال میں گذشتہ چار سالہ کارگردگی دیکھتے ہوئے ایسا نہیں ہونے والا۔۔۔۔ حکومت ختم ہونے سے دو ماہ قبل کیا جانے والا اعلان محص اعلان ہی ثابت ہوگا اور الیکشن کے نتائج آنے کے بعد ہی لوڈ شیڈنگ واپس اپنے معمول پر آجائے گی۔۔۔۔ اگر اگلی حکومت کوئی اور ہوئی تو ملبہ موجودہ حکومت پر آجائے گا۔۔۔ اور اگر حکومت واپس سے یہی والی آگئی تو بھی کون سا کسی کو یاد رہنا ہے۔۔۔۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgsafe.org/ed9e7653b0.jpg
Last edited by a moderator: