
لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹے کی تصویر شیئر کر دی جس کے کیپشن میں بتایا کہ وہ دارالحکومت جینیوا میں موجود ہیں۔
لیگی رکن صوبائی اسمبلی کو اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم صحافی عامر متین نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر انہیں ایسی تصاویر شیئر کرنے سے روکتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1565982332623937536
تجزیہ کار عامر متین نے کہا کہ میں نے آپ کے مریم بی بی کو صرف خوب صورتی کا ماڈل بنانے اور ہر فریم میں چھچھورے طریقے سے گھسنے پر تبصرہ بند کر دیا تھا۔ کیونکہ یہ کوئی ذاتی مسلہ نہیں تھا۔
صحافی نے لیگی رکن اسمبلی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا مگر اس سانحے (سیلاب) کے دوران سوئٹزرلینڈ سے ماڈلنگ والی تصاویر نہ لگائیں۔ برا لگتا ہے، اگر مدد نہیں کر سکتیں تو احساس کریں۔