اکبرایس بابرکو گند ڈالنے،"بلا" چھیننے کیلئےلانچ کیاگیا،تجزیہ کاروں کی رائے

akb11h213.jpg

اکبر ایس بابر کو گند ڈالنے اور تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے لانچ کیا گیا، تجزیہ کاروں کی رائے

گزشتہ روز تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے بعد اکبر ایس بابر کی انٹری ہوئی، تمام ٹی وی چینلز نے انہیں بھرپور کوریج دی، اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے الیکشن کو پارٹی آئین کے خلاف قرار دیدیا اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

اکبر ایس بابر کا دعویٰ تھا کہ وہ تحریک انصاف کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن انہیں کاغذات نامزدگی نہیں دئیے گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اکبر ایس بابر کو گند ڈالنے اور تحریک انصاف کا انتخابی نشان چھیننے کیلئے لانچ کیا گیا ہے اور اسکے پیچھے وہی قوتیں ہیں جو نہیں چاہتیں کہ تحریک انصاف الیکشن میں حصہ لے۔تجزیہ کاروں کا اشارہ ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی اس کھیل کا حصہ قراردیتے ہیں۔

صحافی ثاقب ورک نے تبصرہ کیا کہ اصل میں پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن میں بلے کے نشان سے دور کرنے کا چیف الیکشن کمشنر کا سارا پلان ایسے وڑا کہ انھوں نے اپنے بڑوں کے ساتھ ساتھ پلان کچھ صحافیوں کو بھی بتا دیا جہاں سے پرچہ آؤٹ ہوگیا جس پر انکی ڈانٹ ڈپٹ بھی ہوئی، ایسے میں انھوں نے اپنے لاڈلے اکبر ایس بابر کو میدان میں لانے کی تجویز دی کہ وہ کوئی گند ڈال سکیں اور اسکو استعمال کرکے پی ٹی آئی امیدواروں کو بلے کے نشان سے دور رکھا جائے ۔
https://twitter.com/x/status/1730962557366645046
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ "اکبر ایس بابر کے سامنے آنےکا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی کو بلےکانشان نہ مل سکے اور تحریک انصاف بلے کے نیچے الیکشن نہ لڑسکے"۔
https://twitter.com/x/status/1730612888715583800
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ اکبر ایس بابر تو مچھر کی طرح پیچھے پڑ گیا ہے، اسے گھر بیٹھ جانا چاہئے، قوم بہت آگے جا چکی ہے
https://twitter.com/x/status/1731071655319871986
صحافی رائے ثاقب کھرل نے تبصرہ کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی، اکبر ایس بابر کو اتنا ایئر ٹائم ایویں نہیں دیا گیا،الیکشن کمیشن بہت مستعدی سے کام کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1731050244840788348
عمر انعام کا کہنا تھا کہ وہ اکبر ایس بابر جو پچھلے 18 ماہ میں پی ٹی آئی کارکنان پر ہونے والے مظالم پر چوہے کی طرح بل میں چھپا ہوا تھا وہ کل سے سامنے آ کر پی ٹی آئی کا ماما چاچا بننے کی کوشش کررہا ہے، ن لیگ صحافی ونگ والوں نے بھی اکبر ایس بابر کو آج سے اپنے ابووں کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے
https://twitter.com/x/status/1730960438710444381
ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اکبر ایس بابر اس وقت پی ٹی آئی کی اس سوتیلی پھوپھی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ہر شادی کے موقع پر منہ پھلا کر بیٹھ جاتی ہیں اور اچھے بھلے رنگ میں بھنگ ڈالنے پہنچ جاتی ہیں۔ اور پھر ان کی خواہش ہوتی ہے کہ میری دیکھا دیکھی اور لوگ بھی اس پٹ سیاپے میں حسب توفیق حصہ ڈالیں۔
https://twitter.com/x/status/1730950872069275892
اظہرمشوانی نے تبصرہ کیا کہ تب سے یہ relevant بننے کے لیے ہر دوسرے مہینے کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتا رہتا تھا اور ڈیڑھ سال سے بطور کٹھ پتلی ناچ رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1730892757168775437
ڈاکٹر شہبازگل نے تبصرہ کیا کہ ابھی تک مریم اورنگزیب، فیصل کریم کنڈی، پرویز خٹک، فیاض الحسن چوہان، اکبر ایس بابر میڈیا پر آ کر خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ ہم سب پارٹیوں کے بس کی بات نہیں اور عمران خان ہی نہیں ، انکی پارٹی کو بھی الیکشن سے باہر رکھا جائے عمران خان کا مقابلہ کرنے سے کیسے کانپیں ٹانگ رہی ہیں
https://twitter.com/search?q=اکبر ایس بابر&src=typed_query
 

Back
Top