اکاؤنٹ بین ہونیکا خدشہ؟جنت مرزا کا پاک انڈیاکشیدگی پر بات کرنے سے گریز

janana122.jpg


پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب جنت مرزا ایک ایونٹ میں شریک تھیں اور ایک صحافی نے اُن سے پاک بھارت تعلقات پر ان کے خیالات دریافت کیے۔ جنت مرزا نے اس سوال پر خاموشی اختیار کی اور اشارے سے بتایا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔
https://twitter.com/x/status/1918175870541545951
جنت مرزا کی اس خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنت مرزا کو اپنے اکاؤنٹ کی فکر پڑگئی ہے کہ کہیں بھارت بین نہ کردے، سوشل میڈیا صارفین نے مزید کہا کہ جہاں کا 3 بار کا وزیراعلیٰ خاموش ہو، بڑے صوبے کی وزیراعلیٰ خاموش ہو، وہاں ایک ٹک ٹاکر سے کیا گلہ کرنا؟

صحافی محمد عمیر نے تبصرہ کیا کہ جہاں تین بار کا وزیراعظم خاموش ہو سب سے بڑے صوبے کی وزیراعلی خاموش ہو پورا شریف خاندان خاموش ہو وہاں ایک ٹک ٹاکر سے کیا گلہ شکوہ؟
https://twitter.com/x/status/1918191440116515012
سحرش مان نے لکھا کہ یہاں بڑی بڑی ٹک ٹاکرز نوکری بچانے کے لیے خاموش ہیں یہ تو پھر چھوٹی موٹی ٹک ٹاکر ہے
https://twitter.com/x/status/1918184886428459229
رضی طاہر نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ زبیر بھائی حد کرتے ہیں، یہاں پر پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ مودی کیخلاف ایک لفظ نہیں بول سکیں، جبکہ آبی جارحیت کا سب سے زیادہ شکار پنجاب ہوگا، یہ تو پھر غیر سیاسی خاتون ہے۔
https://twitter.com/x/status/1918187129340932368
مومن مختار کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ جنت مرزا کا بائکاٹ کیا جائے جسے اسکی ویور شپ پاکستان سے زیادہ پیاری ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1918027137040433559
خرم اقبال نے تبصرہ کیا کہ ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے، وہ بولے یا چُپ رہے، یہ اُس کی چوائس ہے، سب سے بڑی مثال میاں نوازشریف ہیں، وہ 10 دن سے خاموش ہیں، جنت مرزا سے سوال یہ ہو رہا ہے کہ پاک انڈیا ٹینشن سے کیا آپ بھی متاثر ہوتے ہیں، اُس نے چپ رہنا بہتر سمجھا، اب کیا وہ منہ سے آگ برساتی۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1918149256990318812
 

Back
Top