
تحریک عدم اعتماد: حکومت اتنی پر اعتماد کیوں ہے ؟ وجہ سامنے آگئی
نجی چینل اے آروائی نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ اپوزیشن جماعتوں کے 8ایم این ایز نے حکومت کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
چینل کے مطابق 2اپوزیشن رہنماؤں نے منسٹر انکلیو میں وفاقی وزراء سے کچھ دیر پہلے اہم ملاقات کی ہے جنہوں نے حکومت کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کے اپوزیشن کے مزید ارکان سے بھی رابطے جاری ہیں۔
دوسری جانب جے یو آئی ف کے ایک ایم این اے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے اور حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔
جے یو آئی ف کے اس ایم این اے کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
مذکورہ ایم این نے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے، ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتا جو بیرونی ہاتھوں میں کھیلے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/opppai1i11h.jpg