اپوزیشن کی عدم اعتماد کے خلاف حکومت متحرک، پلان بنالیا

im1n212ii21.jpg

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے توڑ کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی تشکیل دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ ے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد تحریک سے متعلق ایک منصوبہ سامنے آیا تھا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریکوں کی مرحلہ وار منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کے توڑ کیلئے حکومت نے بھی اپنی کمر کس لی ہے اور مخالفین کے منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے اپنی حکمت عملی وضع کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں شامل بلوچ جماعت جو پہلے حکومتی اتحادی بھی تھی کے ساتھ بیک ڈور رابطے شروع کردیئے ہیں، چار اراکین قومی اسمبلی رکھنے والی اس جماعت کو اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی اور حکومت میں شمولیت کی دعوت کی گئی ہے۔


حکومتی رہنما کے مطابق حکومت نے اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے ساتھ بھی رابطے شروع کردیئے ہیں، حکومتی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے 5 اراکین اسمبلی سے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ، ان اراکین میں سے 3 کا تعلق پنجاب سے جبکہ 2 کا سندھ سے ہے۔

حکومت حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی تیاری کررہے ہیں مگر ہمیں معلوم ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتی، حکومتی اتحادی ساتھ ہیں، اگر اپوزیشن نے عدم اعتماد لاکر سیاسی غلطی کی تو اسے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 

Back
Top