
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1483675580268781571
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی اور کہا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے جس کے باعث انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔ قوم سے درخواست ہے کہ شہباز شریف کی صحت کے لئے دعا کریں ۔
https://twitter.com/x/status/1483671100437454855
یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ بعد ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ شہروں میں کراچی سرفہرست ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/crona-wttt.jpg
Last edited: