میچ ہروا دیا پیسہ کھا لیا، غداری کا ٹھپہ لگا دیا، پھانسی کے مقدمے کی باتیں۔ ٹھیک ہے بھائی کھا لیا ہو گا خزانے سے پیسہ مگر میرا سوال یہ ہے کہ آج یہ نوبت آ کیوں گئی کہ گیند بلا کھیلنے والے آج قومی خزانہ خالی کر رہے ہیں اور ہمارے بچوں کو نماز یاد کروانے والے دین سکھانے والے سفید پوش کے گھر فاقہ کشی ہے؟ نجی تعلیمی اداروں میں وہ سکول ٹیچرز جو آپ کے بچوں کو اے بی سی سکھا رہی ہیں ان کی تعلیمی بنیاد رکھ رہی ہیں ہزاروں روپے فیس بٹورنے والے سکولوں سے انہیں ہزار پندرہ سو تنخواہ دی جا رہی ہے۔ آپ کو ایک بے معنی میچ پر اتنا دکھ ہوتا ہے ان باتوں پر کیوں نہیں ہوتا؟
شفقت امانت علی نے ترانے میں غلطی کر دی ایک غداری کا ٹھپہ وہاں بھی لگا دیا گیا، ایک آن لائن سوشل کمیونٹی پر میں نے کہہ دیا کہ شفقت امانت علی کا ترانے میں غلطی کرنا نان ایشو(غیراہم) ہے ایک ہیومین ایرر(فطری انسانی غلطی) ہے تو مجھ پر لبرل مولوی کا ٹھپہ لگا دیا، ویسے کمال ہے رحمان ملک نے اللہ کا کلام غلط پڑھا تو پوری قوم نے ہنسی میں اڑا دیا اور آج ایک انسان حفیظ جالندھری مرحوم کے لکھے ہوئے کلام کو
غلط پڑھنے پر غداری کی باتیں۔
:سچ کہا تھا علامہ اقبال نے
غلط پڑھنے پر غداری کی باتیں۔
:سچ کہا تھا علامہ اقبال نے
ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے، جو پیرہن اسکا ہےوہ مذہب کا کفن ہے
نقطہ یہ ہے کہ ہمیں اپنی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات اپنے ذہن میں بٹھا لیں کہ میڈیا آپ سے ہمدردیاں کرنے کے لیے نہیں بلکہ پیسہ کمانے کے لیے سرگرم ہے اس لیے جس طرف میڈیا لگا دے اسی طرف چل پڑنا عقلمندی نہیں۔
اپنے ملک سے محبت بھی کریں اور عملی سیاست میں حق کا ساتھ بھی دیں مگر ایسے نہیں کہ جلسے کے دوران اذان ہوئی تو لیڈر نے تو اسٹیج پر مصلح بچھا کر اپنا فرض ادا کیا اور آپ انتظار کرتے رہے کہ کب لیڈر سلام پھیرے اور ہم میوزک پر اپنا ولولہ دکھائیں۔ ہمیں بحیثیت ایک قوم کے اپنی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔
کیونکہ ہم نے یہ ملک صرف دین کے نام پر لیا نہیں تھا بلکہ ہمارا دین ہمیں سب اختلافات کے باوجود جوڑتا ہے، فرقے کی بات کرنے والے فسادی نام نہاد علما سے بچیں اور سب سے پہلے اس رسی کو پکڑنے پر دھیان دیں جسے پکڑنے کا حکم ہمارے خالق نے ہمیں دیا ہے۔

- Featured Thumbs
- http://forwardladies.com/wp-content/uploads/2016/01/Do-This.gif