
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک میں نئے انتخابات کیلئے کمر کس لی ہے، پی ٹی آئی اراکین کو بھی انتخابات کی تیاری کیلئے کا ٹاسک دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلی پنجاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران عمران خان نے یاسمین راشد کو 2 ہفتوں میں پنجاب کی تنظیم سازی مکمل کرنے کا ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی جائیں آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات منعقد ہوسکتے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ انتخابات میں بھرپورانداز میں شرکت کی جائے،مجھے معلوم ہے کن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی ہے میں سب کے سامنے ان لوگوں کے نام نہیں لینا چاہتا،۔
25مئی کو پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ25 مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان سے متعلق اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ہاشم جواں بخت،چوہدری پرویز الہیٰ و مونس الہیٰ سمیت اہم پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔