
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے ڈبلن میں آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی تھی۔
سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئرلینڈ پہنچ گئے تھے اور کوچ اظہر محمود اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملاقات میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے ساتھ قومی ٹیم کی پرفارمنس پر بھی بات چیت کی تھی۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی سیریز میں فتح کے بعد اسے دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں فتح پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1790433483283743227
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: آپ نے لگن اور ٹیم ورک کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ آپ دنیا کی بہترین ٹیم ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز اور کرکٹ ورلڈکپ کیلئے گڈلک! آئرلینڈ سے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آج ڈبلن سے لیڈز پہنچ چکی ہے جہاں اس کی انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں پر مشتمل سیریز 22 مئی سے شروع ہو گی۔
آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی 2 روزہ دورے پر ڈبلن میں موجود تھے جہاں انہوں نے آئرلینڈ کرکٹ حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ محسن نقوی کے ساتھ قومی فاسٹ بائولر محمد عامر بھی آئرلینڈ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سکواڈ جوائن کیا تھا، آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں فتح کے بعد محسن نقوی بدھ کو پاکستان پہنچے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moshain1i1h1h.jpg