
اوکاڑہ کے رہائشی عثمان ارشد نامی پاکستانی نوجوان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے اپنے سفر کا آغاز اوکاڑہ شہر سے کیا اور وہ اب بلوچستان پہنچ گئے ہیں ۔
عثمان ارشد 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے 7 ماہ میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔عثمان ارشد ایران، عراق، کویت سے ہوکر سعودیہ پہنچے گے، لیکن دیگر ممالک میں داخلے کے لیے انہیں ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
وزارت خارجہ نے 45 سے 50 دنوں کا وقت دیا ہے، عثمان پُر امید ہے کہ انہیں ویزہ مل جائے گا اور وہ 2023 کا حج ادا کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان ارشد کو اس سفر کا آغاز کیے 22 روز ہو گئے ہیں اور گزشتہ شب انہوں نے بتایا کہ وہ بلوچستان کے علاقے وام میں رات گزاریں گے۔
عثمان نے آج کے حوالے سے بھی بتایا کہ انہوں نے سفر کا آغاز کر دیا ہے اور رات کو خان بابا کے مقام پر قیام کریں گے۔عثمان اس حوالے سے ساتھ ساتھ وی لاگ بناتے ہیں اور جس بھی علاقے میں جاتے ہیں وہاں کے لوگوں سے بات چیت کرتے اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ نوجوان اس طرح کے ایک طویل سفر اوکاڑہ سے بابوسرٹاپ تک کر چکے ہیں۔ اس مہم جوئی کے دوران عثمان نے 1270 کلومیٹر سفر 34 دنوں میں طے کیا تھا۔