اوکاڑہ:بااثر افراد کا ظلم،7 سالہ بچے پر کتا چھوڑ دیا

3%DB%81%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%AA.jpg

اوکاڑہ کے نواحی قصبہ منڈی احمد آباد میں بااثر افراد نے ظلم کی انتہا کردی، با اثر افراد نے 7 سال کے بچے پر کتا چھوڑ دیا، کتے نے بچے کو بھنبھوڑ دیا، بچہ کتے کے کاٹے سے شدید زخمی ہوگیا۔

اہل محلہ نے مشکل سے بچے کی جان بچائی اور اسپتال لے گئے،بچے کی والدہ نے تھانہ منڈی احمد آباد میں اس واقعے کے مقدمے کی درخواست جمع کرادی۔

اس سے پہلے بھی اوکاڑہ میں با اثر افراد اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ظلم کا بازار گرم کرتے رہے ہیں، اوکاڑہ میں با اثر شخص اکرم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 70 سالہ خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس میں خاتون پر ہونے والا تشدد واضح دیکھا گیا، آمنہ بی بی زمین پر بری حالت میں بیٹھی ملزمان کی منتیں کرتی رہی لیکن بے رحم ملزمان نے ایک نہ سنی۔

پاکستان میں با اثر افراد غریب پر ظلم کرتے رہتے ہیں،عارف والا کے تھانہ رنگ شاہ کے علاقے میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر گھر پر قبضہ کرنے کیلئے ڈنڈوں سے گھر پر حملہ کردیا تھا اور وہاں موجود خواتین کو تشد کا نشانہ بنایاتھا،

متاثرہ خواتین کا بیان میں کہا تھا بااثر افراد ہمارے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، جس کے لئے انہوں نے گھر میں موجود خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/x/status/1666762860356091905
 

Back
Top