
لاہور پولیس کی جانب سے اوور سیز پاکستانی کے گھر پر غیر قانونی قبضے کے ختم کروائے جانے کے بعد خاتون نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پنجاب پولیس کے ویریفائیڈ ٹویٹر ہینڈل سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں اوور سیز پاکستانی خاتون فائقہ خواجہ کا ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا گیا۔
پنجاب پولیس نے اپنےاعلامیہ میں کہا کہ لاہور پولیس نے اوورسیز پاکستانی بیوہ خاتون کا گھرقبضہ مافیا سے واگزار کراکے انکے حوالے کر دیا۔اوورسیز پاکستانی فائقہ خواجہ کا گھر واپس ملنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1475776650159738880
پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
متاثرہ خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لاہور میں واقع میرے گھر پر تین ماہ پہلے قبضہ کرلیا گیا تھا جس سے متعلق میں نے سی سی پی او لاہور فیاض صاحب کو درخواست دی تھی۔
خاتون نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی ہدایات پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مجھے میرے قبضہ واپس دلوایا، میں تہہ دل سے تمام افسران اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فائقہ خواجہ نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں وہ وزیراعظم پاکستان سے اپنے گھر پر غیر قانونی قبضے کے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کررہی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1472202139271315467
انہوں نے اس ویڈیو میں کہا تھا کہ ہم 2 ماہ پہلے دبئی سے آئے ہیں ہمارے گھر پر قبضہ کیا جاچکا ہے، 2 ماہ سے ہم تین پولیس اسٹیشنز کے چکر کاٹ رہے ہیں،ہر فورم پر میں نے اپنی شکایت درج کروائی ہے جس کا تمام ریکارڈ میرے پاس موجود ہے، وزیراعظم عمران خان صاحب براہ کرم اس معاملے میں نوٹس لیتے ہوئے ہمیں ہمارے گھر کا قبضہ واپس دلوائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12punjabpolice.jpg