
اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تیراک مصطفیٰ علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا،مصطفیٰ علی کو تین ماہ قبل قتل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا سگا چچا تھا،پولیس نے تین ماہ بعد قتل میں ملوث سگے چچا کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی پولیس نے اولمپیئن تیراک مصطفیٰ علی کے اندھے قتل کا سراغ تین ماہ بعد لگا لیا، چچا نے کھلاڑی کو قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک دی تھی،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او جاتلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ماہ قبل قتل ہونے والے اولمپیئن تیراک مصطفیٰ علی کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کھلاڑی کے چچا ملزم خالد محمود نے سگے بھتیجے کو قتل کرکے نعش گھر کے باہر پھینک دی تھی،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم کو پیشہ وارانہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/musftah1h1.jpg