
سابق بیوروکریٹ، وکیل اور کالم نویس اوریا مقبول جان نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں باقاعدہ ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ریفرنس میں اوریا مقبول جان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے طرز عمل کی تحقیقات جائیں سینئر سپریم کورٹ ججز کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1806667064461168684
اوریا مقبول جان کی طرف سے دائر ریفرنس میں بنیادی الزام 3 مئی 2024ء کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہدایات پر پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھے گئے ایک خط کے گرد گھومتا ہے۔ چیف جسٹس نے مبینہ طور پر یہ خط 27 اپریل 2024ء کو لاہور میں منعقدہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں برطانوی ہائی کمشنر کے ریمارکس کے جواب میں لکھوایا تھا۔
اوریا مقبول جان کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کے اقدامات ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، ان کی سپریم کورٹ رجسٹرار کو خط لکھنے کی ہدایت عدالتی حقانیت کی خلاف ورزی ہے جس میں عوامی تنازع میں ملوث ہونا اور سیاسی سوال کو حل کرنا شامل ہے۔
شکایت میں ججز کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2 کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں ججز کو رائے میں محتاط اور بردبار ہونے کا حکم دیا گیا ہے اور آرٹیکل 5 ججز کو تشہیر حاصل کرنے اور عوامی تنازعات میں ملوث ہونے سے روکتا ہے۔ اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ جسٹس عیسیٰ کے یہ اقدامات وزارت خارجہ کے دائر کار میں مداخلت کے مترادف اور عدالتی دائر کار سے باہر ہیں۔
چیف جسٹس نے وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر کام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ طور پر اپنے آئینی کردار سے تجاوز کیا ہے اور پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو خطے میں ڈالا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل معاملے کی تحقیقات کر کے صدر پاکستان کو رپورٹ کرے اور شکایت میں جسٹس عیسیٰ کو ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پانے پر ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔
سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے اوریا مقبول جان کا انٹرویو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: سابق بیوروکریٹ، وکیل، کالم نویس اوریا مقبول جان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیا ہے! ریفرنس دائر کیوں کیا گیا اور کیا شکایت کی گئی ہے؟ دیکھیے اوریا مقبول جان کا ایکسکلوسیو انٹرویو!
https://twitter.com/x/status/1806653642373480460
Last edited: