
فرانس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کر نے سے انکار کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کی جانب سے سامنے آیا جس کے مطابق فرانس افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی طالبان حکومت کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ طالبان جامع حکومت بنانے کا جو دعویٰ کررہے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہے، افغانستان سے فرانسیسی شہریوں کے انخلا کیلئے قطر میں مذاکرات جاری ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1436936047385092099
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کو حکومت بنانے کے بعد ملک چلانے کیلئے مالی معاونت اور بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہوگی اس حوالے سے طالبان آنے والے دنوں میں کیے گئے اقدامات اہم ہوں گے۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت قائم کی گئی تھی جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/992XGVR/11.jpg