
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میں انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا، اس حوالے سے پارٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا لیڈر نواز شریف ہے، شہباز شریف یا مریم نواز شریف نہیں ہیں، میں ن لیگ کا حصہ ہوں ،مگر میں نے پارٹی کو بتادیا ہے کہ ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سےپیچھے ہٹنا ہوگا، ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیے تھی، میں ٹروتھ کمیشن کے قیام کی حمایت کرتا ہوں، اگر یہ بنا تو میں سب سے پہلے اس میں پیش ہوں گا، نئی سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے مگر یہ بہت بعد کی بات ہے۔
نواز شریف کی واپسی پراستقبال کیلئے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ حلقے کے عوام فیصلہ کریں گے کہ استقبال کیلئے جانا ہے یا نہیں جانا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahi11h1h21.jpg