
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ 24 سے 48 گھنٹے میں پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کا علم ہے، بورڈ سیکیورٹی ماہرین سے تفصیلی رپورٹ لینے کے بعد ایک سے دو دن میں پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔
اس حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ ہائی کمیشن انٹیلیجنس کے معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا، پاک نیوزی لینڈ سیریز پر ان کی جانب سے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1438864939347812355
واضح رہے کہ آئندہ ماہ انگلینڈ ٹیم کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Y8VH750/12.jpg