انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2415834-eng-1671514588-648-640x480.jpg


انگلینڈ نے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

https://twitter.com/x/status/1605082670135799808
چوتھا روز


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے 167 رنز کا ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بین ڈکٹ نے 82 جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرولی 41 جبکہ ریحان احمد نے 10 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرا روز

پاکستان نے تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے 21 رنز پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن پوری ٹیم 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر شان مسعود 24 رنز، اظہر علی صفر اور عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بنائے گئے لیکن یہاں بابراعظم 54 رنز بنا کر ریحان احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔


بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور باری باری وکٹیں گنواتے رہے۔ محمد رضوان 7 رنز اور سعود شکیل 53 رنز پر آؤٹ ہوئے۔


چائے کے وقفے کے بعد آل راؤنڈر فہیم اشرف ایک رن، نعمان علی 15 رنز، محمد وسیم 2 رنز اور آغا سلمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔


پاکستان نے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں 24 اوورز میں تین وکٹیں گنوا کر 78 رنز بنائے جبکہ دوسرے سیشن میں 28 اوورز میں تین وکٹیں گنوا کر 78 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے تھے۔ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپس جاتے ہوئے اظہر علی کو ٹیم کی جانب سے بلے فضا میں لہرا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بیٹنگ کی اور 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلش بلے بازوں نے 112 رنز بناڈالے جب کہ اس کے محض دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔


بین ڈکٹ 50 اور بین اسٹوکس 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود اور انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف 55 رنز درکار ہیں، انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسرا روز

قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 21 رنز بنائے تھے، جس کے بعد انگلش ٹیم کی برتری صرف 29 رنز کی رہ گئی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 354 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

انگلش ٹیم نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم 58 کے مجموعی اسکور پر انکی وکٹیں گر گئیں، بین ڈکٹ 26 جبکہ جو روٹ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ریک کرولی صفر، اولی پوپ 51، کپتان بین اسٹوکس 26، مارک ووڈ 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 4،4 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ صفر پر گرگئی، انگلش کھلاڑی زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 56، شان مسعود 30، اظہر علی 45، سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20، ابرار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے بالر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لے کر پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔


Source
 
Last edited by a moderator:

madni42

Politcal Worker (100+ posts)
Koi masla nhe.
Babar Captain in all formats.
Rizwan wicket batsman all formats. No matter how many we loose and how bad we loose. These two must stay intact and play all formats.

Except above these two gems player keep changing other players because these two players are the best in the world. These two are very talented.
Very very ver very very talented.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Wo Neymar, Renaldo , Suarez etc. Kaisay STARS hein jo haaar k rotay hein, hamaray stars to haarnay I baad question poochnay pey bhi naraaaz ho jatay hein..
 

madni42

Politcal Worker (100+ posts)
Babar Azam ko haar ki zimah dari qabool kartay howay as Captain foran resign kar dena chahya.
Pakistan may waisay resign ka culture nhe hy ?

Kia Ramiz resign karay ga?
M Waseem resign karay ga?
Koi head coach ya koi bhi manager resign karay ga?
No way. No one will resign.

Yeh Pakistani hain. Yahan nikala jata hy. Resign koi nhe daita.
 

waqqaskhan

Councller (250+ posts)
بہت اعلیٰ انگلینڈ نے آج کمال کردیا ہے
Actually this is the truth they played wonderfully, completely new way of playing test matches which Pakistan had no answer. No matter who be the captain the result would have been the same. Pakistan had no answer what so ever for England high class cricket.
 

Chacha Basharat

Minister (2k+ posts)
FkcbpQ7X0AoCnAJ

پوری ٹیم عمران خان کی مشکور ہے​

جس کی آڈیوز نے قوم کی جوتیوں کا رخ اپنی اور یوتھیوں کی طرف موڑ لیا​

اور ریحام خان کی لکھی گئ کتاب کا ترجمہ عمران نے اپنی آڈیو کال میں کر دیا​

خان صاحب فی الحال آج تو آپکی آڈیو سن کر میں اور پوری ٹیم اپنا غم غلط اور دل پشوری کررہی ہے​

شکریہ--- شکریہ--- شکریہ​

 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)

maulana-tariq-jameel.jpg

عمران خان تمہیں اللہ پوچھے۔​

اتنی سردی میں ہمارے وضو تڑوانے کا حساب دو۔​

طارق جمیل​


chacha because of you people here think that i am anti pakistan ... asal main tanzjia jawad deta hun kyun ke main sochta hun ke mera mulk is tarah tabab haal kyun hai 1947 se.
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
It is mainly due to poor bowling side. Shaheen Shah Afrid, Harid Rauf and Naseem Shah are unfit and you cannot win a test without a good bowling side.
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
FkcbpQ7X0AoCnAJ

پوری ٹیم عمران خان کی مشکور ہے​

جس کی آڈیوز نے قوم کی جوتیوں کا رخ اپنی اور یوتھیوں کی طرف موڑ لیا​

اور ریحام خان کی لکھی گئ کتاب کا ترجمہ عمران نے اپنی آڈیو کال میں کر دیا​

خان صاحب فی الحال آج تو آپکی آڈیو سن کر میں اور پوری ٹیم اپنا غم غلط اور دل پشوری کررہی ہے​

شکریہ--- شکریہ--- شکریہ​

They were all busy Fking your family at nigh, obviously coundnt play during the day.
 

Back
Top